ETV Bharat / entertainment

Aryan Khan Case: آرین خان معاملے میں این سی بی کو ملی بڑی راحت، پڑھیں خبر

آرین خان کروز معاملے میں این سی بی کو چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے مزید دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل این سی بی کے پاس چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کا وقت دیا گیا تھا، جو 2 اپریل 2022 کو ختم ہورہا ہے۔ Aryan Khan Case

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 10:05 AM IST

آرین خان معاملے میں این سی بی کو ملی بڑی راحت

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کروز منشیا معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 60 دن کا مزید وقت دیا گیا ہے۔ ممبئی کی خصوصی این ڈی پی ایس (نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹانسیز) عدالت میں سماعت کے دوران این سی بی نے 90 دن کا اضافی وقت مانگا تھا۔ عدالت نے این سی بی کو صرف دو ماہ (60 دن) کا اضافی وقت دیا۔ بتا دیں کہ اس معاملے میں این سی بی کو 2 اپریل تک چارج شیٹ داخل کرنی تھی۔ NCB Gets 60 More Days To File Chargesheet

رپورٹ کے مطابق این سی بی کی ایس آئی ٹی ٹیم نے چار حقائق کو عدالت کے سامنے رکھتے ہوئے چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔ ان میں سے ایک حقیت کو عدالت کے سامنے رکھتےہوئے این سی بی نے بتایا کہ اس معاملے میں جن 20 ملزمین کو پکڑا گیا ہے وہ مختلف علاقوں سے ہیں اور ایس آئی ٹی ان تمام کے بیانات ریکارڈ کرنے کا کام کر رہی ہے۔ بہت سے ملزمین تفتیش کے لیے وقت پر موجود نہیں ہوئے ، جس کی وجہ سےاس میں تاخیر ہوئی ہے۔ Chargesheet in Aryan Khan Case

ایس آئی ٹی نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک کرن پی گوساوی سے پوری طرح سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے، جس کی آرین خان کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی۔ ساتھ ہی گواہ پربھاکر سیل سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، جس نے الزام لگایا تھا کہ اس نے 25 کروڑ روپے کی رشوت کی فون پر بات چیت سنی تھی۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ممبئی پولیس نے کہا تھا کہ کروز معاملے میں منشیات کے سلسلے میں رشوت خوری کے ثبوت نہیں ملے ہیں، جس میں اسٹار کڈ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کی رات ممبئی سے گوا جانے والے کروز پر چل رہی ایک پارٹی میں این سی بی کی ایک خصوصی ٹیم نے اس وقت کے این سی بی زونل آفیسر (ممبئی) سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں چھاپہ مارا تھا اور اس پارٹی سے آرین خان سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں آرین خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 20 دن سے زیادہ گزارنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:کروز شپ ڈرگز کیس میں ملزمین کی ضمانت، ارباز مرچنٹ کے والد کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.