ممبئی: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اپنی پہلی ویب سیریز کی ہدایت کاری میں مصروف ہیں۔ آرین نے اپنی پہلی ویب سیریز کی مرکزی اداکار کے لیے بوبی دیول کا انتخاب کیا ہے۔ گزشتہ سال آرین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں ان کا ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اسکرپٹ تھا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسکرپٹ مکمل کرلیا ہے۔ یہ سیریز انڈسٹری میں ان کی پہلی شروعات ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سیریز کا نام 'اسٹارڈم' ہے۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
آرین خان کی پہلی ویب سیریز سے متعلق تمام تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ میڈیا اطلاعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی بحث کے بعد آرین نے اپنی پہلی ویب سیریز میں مرکزی کردار کے لیے بوبی دیول سے رابطہ کیا۔ بوبی اس سے قبل ریڈ چلیز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور آرین ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش تھے۔ وہ اس سیریز میں ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گے۔
- شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئیں گے
- شاہ رخ خان کا بیٹے آرین خان کے 'حد سے زیادہ مہنگے کپڑوں کے لگژری برانڈ' پر ردعمل
سیریز کے پہلے کچھ حصوں کی شوٹنگ کر لی گئی ہے، اب باقی کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ ستمبر کے مہینے میں ہوگی۔ آرین نے سیریز میں کچھ نئے اداکاروں کو بھی شامل کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سیریز کی 6 ایپیسوڈ ہوں گی۔ فی الحال آرین خان اپنی پہلی ویب سیریز کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔