ETV Bharat / entertainment

Arrest Warrant Against Ekta Kapoor: فلمساز ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری - ایکتا کپور اور شوبھا کپور گرفتاری وارنٹ

بیگوسرائے کورٹ نے فلمساز ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ وارنٹ ایک ویب سیریز کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ Arrest Warrant Against Ekta Kapoor

فلمساز ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 10:40 AM IST

بیگوسرائے: بیگوسرائے کی ایک عدالت نے ملک کی معروف فلمساز ایکتا کپور اور ان کی ماں اور ٹی وی پروڈیوسر شوبھا کپور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ وارنٹ ان کی ویب سیریز 'ٹرپل ایکس' کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے، جس میں ملک کے فوجیوں کی اہلیہ کو آرمی یونیفارم میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کو فوج کی توہین سمجھتے ہوئے گزشتہ سال بیگوسرائے کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں ان دونوں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔Arrest Warrant Against Ekta Kapoor

ویب سیریز 'XXX 2' پر تنازعہ: اس معاملہ میں بیگوسرائے کے وکیل رشیکیش پاٹھک نے بتایا کہ گزشتہ سال ویب سیریز کو کمپنی کے پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے غیر معیاری ویب سیریز پورٹل پر ڈالا تھا۔ جس میں بھارتی فوج کی توہین کی گئی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ جب بھارتی فوجی سرحد پر تعینات ہوتے ہیں تب ان کی بیوی آرمی یونیفارم پہن کر دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتی ہیں۔ اس ناقص سوچ کو ویب سیریز پر نشر اور فروغ دیا گیا۔

ایکتا کپور کے خلاف وارنٹ جاری: ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ان کے خلاف مختلف اضلاع میں کیس درج کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں سابق فوج جوان شمبھو کمار نے بیگوسرائے کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس راجیو کمار کی عدالت کے ذریعے وکاس کمار کی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا اور وہاں سے یہ گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ رشیکیش پاٹھک نے بتایا کہ پچھلی تاریخ کو مجسٹریٹ نے تمیلا رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت کو رپورٹ تسلی بخش معلوم ہونے کے بعد ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.