ممبئی(مہاراشٹر): مشہور بھارتی گلوکار اور نغمہ نگار ارمان ملک کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ موسیقار کو اپنے نئے انگریزی نغمے 'یو' کے لیے ایم ٹی وی یوروپ میوزک ایوارڈز میں نامزدگی ملی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ارمان کو سالانہ میوزک گالا میں دوسری بار نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔ سال 2020 میں ان کا پہلا بین الاقوامی سنگل 'کنٹرول' نے اسی زمرے میں ایم ٹی وی ای ایم اے ایوارڈ جیتا تھاArmaan Malik Nominated at MTV EMAs
-
Calling out all the #Armaanians, time to prove your love for @ArmaanMalik22! 🥳
— Sony Music In (@SonyMusicIn) October 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Click on the below link to vote for him 😬https://t.co/qysikGMvmb#EMA #MTV #MTVEMA #ArmaanMalik #VoteNow pic.twitter.com/XaIDHpkuK9
">Calling out all the #Armaanians, time to prove your love for @ArmaanMalik22! 🥳
— Sony Music In (@SonyMusicIn) October 12, 2022
Click on the below link to vote for him 😬https://t.co/qysikGMvmb#EMA #MTV #MTVEMA #ArmaanMalik #VoteNow pic.twitter.com/XaIDHpkuK9Calling out all the #Armaanians, time to prove your love for @ArmaanMalik22! 🥳
— Sony Music In (@SonyMusicIn) October 12, 2022
Click on the below link to vote for him 😬https://t.co/qysikGMvmb#EMA #MTV #MTVEMA #ArmaanMalik #VoteNow pic.twitter.com/XaIDHpkuK9
27 سالہ موسیقار نے کہا کہ وہ MTV EMAs میں ایک اور نامزدگی حاصل کرنے پر خوش ہیں۔ موسیقار نے کہا کہ کہ ' پچھلی بار میں نے اپنے پہلے سنگل 'کنٹرول' کے لیے ایوارڈ جیتا تھا اور یہ میرے کیریئر کا ایک بہت بڑا سنگ میل تھا۔ میں امید کرتا ہوں کہ میں اپنے مداحوں، خاندان اور ملک کو ایک بار پھر فخر محسوس کرواؤں گا۔ میں ان باصلاحیت افراد کو مبارکباد دیتا ہو جنہیں نامزدگی ملی ہے، یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا لمحہ ہے'۔
وجہ تم ہو، بول دو نہ ذرا اور بُٹا بُما جیسے نغموں کو اپنی آواز دینے والے ملک کو حال ہی میں مقبول برطانوی گلوکار ایڈ شیرین کے گانے 'ٹو اسٹیپ' کے نئے ورژن پر گلوکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ایم ٹی وی ای ایم ایس کی ایوارڈ تقریب 13 نومبر کو جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں منعقد ہوگی۔