حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور 11 سالہ کرکٹر انیشا راوت کی زندگی کے ہیرو بن گئے ہیں۔ اداکار، انیشا کے 18 برس کے ہونے تک کرکٹ سے متعلق ان کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔ انیشا راوت کو اپنی کرکٹ ٹریننگ کے لیے روزانہ 80 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے، ان کا خواب ہے کہ وہ کرکٹ کی پروفیشنل کھلاڑی بنیں اور بھارتی بلے باز سچن تندولکر کی طرح بھارت کا نام روشن کرے۔ انیشا کے والد پربھات، جو ایک سپروائزر کے طور پر کام کرتے ہیں، اپنی بیٹی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں انیشا کو تمام بہترین سہولیات اور کرکٹ کٹ فراہم کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے تاکہ انیشا اپنی زندگی میں کچھ بہترین کرسکتے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انیشا کے والد پربھات کا کہنا ہے کہ بطور والدین ہم اپنے بچے کے لیے بہترین چاہتے ہیں لیکن عالمی معیار کا کرکٹر بننے کی کرکٹ ٹریننگ مہنگی ہے۔ انیشا انڈیا کیپ حاصل کرنا چاہتی ہیں اور سچن تنڈولکر کی طرح اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' ایک باپ کے طور پر مجھے اسے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے لیے کچھ کرسکے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مثال بن سکے۔ ارجن کپور کی طرف سے کی گئی یہ مدد ایک تحفہ ہے'۔
پربھات نے کہا کہ 'یہ میرے کندھوں کے بوجھ کو بہت ہلکا کردے گا میں ان کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ بطور کرکٹر انیشا کے لیے بہترین سامان حاصل کرنا ضروری ہے اور اب اس کے پاس 18 سال کی ہونے تک ضرورت کے تمام سامان دستیاب ہوں گے۔ مہاراشٹر کے پنویل میں رہنے والی انیشا اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے دن میں آٹھ گھنٹے ٹریننگ کرتی ہے۔
وہ فلم ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری دیکھنے کے بعد کرکٹ کھیلنے کے لیے متاثر ہوئی۔ 10 سال کی عمر میں انہوں نے مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے لیے انڈر 15 خواتین کرکٹ بھی کھیلی۔ وہ اپنے پچھلے میچوں میں تین نصف سنچریاں بنا چکی ہیں۔ انیشا فی الحال MIG کلب انڈر 15 کے لیے کھیل رہی ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کی اوپینگ بیٹ وومین ہیں۔