اداکارہ جھانوی کپور کی آئندہ فلم 'گڈ لک جیری' کی ریلیز تاریخ جیسے جیسے قریب آتے جارہی ہے ویسے ویسے ادکارہ کے دوست اور ساتھی اداکار انہیں فلم کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات بھی بھیج رہے ہیں۔ ساؤتھ سپراسٹار نینتھارا کے بعد جھانوی کے بھائی ارجن کپور اور ان کے دوست ورون دھون بھی اس فہرست میں شامل ہے، جنہوں نے منفرد انداز میں جھانوی کو دعائیں بھیجی ہیں۔ Good Luck Jerry
ورون دھون، جو جھانوی کے ساتھ فلم 'بوال' میں نظر آنے والے ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جھانوی کو 'گڈ لک جیری' کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات بھیجی ہے۔ اس ویڈیو میں ورون دھون کہتے ہیں کہ' کبھی آپ کو لیموں ملتا ہے، کبھی آم اب آگے کیا ہونے والا، گڈ لک جیری'۔ اس کے بعد ورون جھانوی کی طرف کیمرے کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ ' کیا تم سچ مچ میں جیری ہو' جس کے جواب میں جھانوی کہتی ہیں ' میں جیری ہوں اور تم ٹام ہو'۔
وہیں دوسری جانب بھائی ارجن کپور نے ایک ویلن ریٹرنز کے اسٹائل میں جھانوی کو اپنی دعائیں دی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن نے ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک ویلن کا ماسک ہاتھ میں پکڑے نظر آرہے تھے اور یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے تھے کہ ' زندگی میں تم کبھی ملو ویلن یا ہیرو سے، بس ایک بات یاد رکھنا کہ تمہیں ایمانداری سے محنت کرتے جانا ہے، باقی سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی پیاری جیری، گڈ لک جیری کے لیے گڈ لک جھانوی'۔
واضح رہے کہ 'گڈلک جیری کی ہدایتکاری سدھارتھ سین گپتا کر رہے ہیں اور اس فلم کو پروڈیوس آنند ایل رائے کر رہے ہیں۔ گڈ لک جیری تمل کامیڈی فلم کولاماوو کوکیلا کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ ڈارک کامیڈی فلم ہے جس میں دیپک دوبریال، میتا وششٹ، نیرج سود اور سشانت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ گڈ لک جیری او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 29 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔
وہیں گڈ لک جیری کے علاوہ جھانوی کپور اپنی آئندہ فلم 'بوال' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ورون دھون اہم کردار میں ہیں۔ نیتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال 7 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ ورون اور جھانوی کی پہلی فلم ہوگی۔ اس کے بعد جھانوی فلم 'روحی' کے بعد راجکمار راؤ کے ساتھ ایک بار پھر فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' میں نظر آئیں گی۔ اس کے بعد وہ سنی کوشل کے مقابل 'ملی' میں نظر آنے والی ہے، یہ فلم ملیالم فلم 'ہیلن' کا ہندی ریمیک ہے۔
مزید پڑھیں: جانوی کپور نے گلیمرس تصویریں شیئر کی