حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا اب کھل کر ایک دوسرے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ خبر ہے کہ یہ یہ جوڑا اس سال کے آخر میں شادی کرنے جا رہا ہے۔ لیکن اس سے پہلے ارجن کپور اپنی 37 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے ملائیکا کے ساتھ پیرس گئے ہیں۔اب اس خاص موقع پر یہ جوڑا پیرس میں مزے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ 24 جون کو یہ جوڑا پیرس کے لیے روانہ ہوا اور وہاں سے دونوں نے ایک دوسرے کی تصویر شیئر کی۔Arjun Kapoor Pics from Paris
ملائیکا اروڑہ نے اس بار بوائے فرینڈ ارجن کپور کی سالگرہ پر کچھ خاص کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ فی الحال جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو دیکھتے ہیں۔ملائیکا نے ہوڈی میں ارجن کپور کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپا کے باہر دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا ہے 'اسکنی'۔ وہیں ارجن نے بھی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' ملائیکا اچھی تصویر کھینچنا سیکھ گئی ہیں۔
ساتھ ہی ارجن نے ملائیکا کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ ارجن نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ان کے جوش کو دیکھ کر پیار آرہا ہے۔
اس تصویر میں ملائیکا اروڑا اصرف جیکٹ اور بوٹ میں نظر آرہی ہیں، اسی لک میں وہ 24 جون کو ایئرپورٹ پر نظر آئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ملائیکا نے برانڈڈ ہینڈ بیگ کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا ہے۔ دوسری جانب ارجن کپور ہوڈی اور جینز میں کافی زبردست لگ رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 26 جون کو ارجن کپور اپنی 37ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ ارجن کپور اپنا خاص دن گرل فرینڈ ملائیکا اروڑہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے یہ جوڑا پیرس میں چھٹیاں منا رہا ہے۔ جس کے بعد اب ہر کوئی ارجن ملائیکا کی رومانوی تصویروں کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ وہیں خبریں یہ بھی ہے کہ یہ جوڑا اس سال شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔