حال ہی میں اداکار ارباز خان نے اپنے چیٹ شو 'دی انوینسیبلس' میں اپنی سوتیلی ماں ہیلین سے گفتگو کی اور شائقین نے ان دونوں کے جذباتی بات چیت کو بے حد پسند بھی کیا۔ اس ایپیسوڈ کے بعد ادکار ارباز خان نے اپنے والد اور اسکرین رائٹر سلیم خان کی دوبارہ شادی کرنے کے فیصلے پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کے والد نے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کے لیے یہ کتنا مشکل وقت تھا۔ ایک نئے انٹرویو میں ارباز نے انکشاف کیا کہ 'سلیم خان کا فیصلہ ان کی والدہ سلمیٰ خان کے لیے مشکل تھا'۔Arbaaz Khan on Helen
سلیم خان نے نومبر 1964 کو سلمیٰ کے ساتھ شادی کی۔ وہ چار بچوں کے والدین ہیں سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور الویرا۔ سال 1981 میں سلیم نے اداکارہ ہیلن سے دوبارہ شادی کی۔ ان کی ایک اور بیٹی ارپیتا خان بھی ہے۔
انڈین ایکسپریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں ارباز نے اپنے والد کی دوبارہ شادی کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ' یہ مشکل تھا، خاص طور پر میری ماں کے لیے۔ تب ہم سب کافی چھوٹے تھے۔ تاہم، ہم نے دیکھا کہ میرے والد نے ہمیں کبھی نظرانداز نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں کسی چیز سے محروم رکھا۔ اس کے علاوہ جیسا کہ انہوں نے میرے انٹرویو میں بات کی، یہ رشتہ ان کے لیے ایک جذباتی حادثہ تھا۔ اس کے علاوہ سب سے اہم بات، یہ سب ان کے لیے کوئی فضول چیز نہیں تھی، انہوں نے اس رشتے کو پوری عزت دی اور اسے اپنی زندگی میں لانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سلیم خان نے اپنے بیٹے ارباز خان کے چیٹ شو 'دی انوینسیبلس' میں ہیلن کے ساتھ اپنے رشتے میں بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' وہ جوان تھیں، میں بھی جوان تھا، میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا۔ یہ ایک جذباتی حادثہ تھا۔ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے'۔
ارباز نے مزید انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ' یہ کہنا آسان نہیں ہے کہ یہ چیزیں نارمل ہیں اور یہ کام کریں گی۔ اس کے علاوہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر ایک خاندان اس چیز کو اپناتی ہے تو باقی لوگ بھی اس سے اتفاق رکھتی ہو۔ یہ کوئی آسان بات نہیں ہے کہ دو بیویاں ہوں جو خوش اخلاق ہوں اور جنہیں بچے قبول کرپائیں۔ یہ ایک بہت پیچیدہ معاملہ ہے اور اس کا جواب دینا مشکل ہے کہ یہ سب کیسے، کیا اور کیوں ہوا۔ لیکن اگر چھپی نظروں سے دیکھوں تو میں سمجھتا ہوں کہ ایمانداری اور دیانتداری نے ہمارے لیے چیزوں کو قدرے آسان بنادیا'۔
اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے والدین کے 'کردار اور شخصیات' نے انہیں ایک خوش کن خاندان کی طرح ایک ساتھ رہنے میں مدد کی۔ یہ سب کچھ اپنے آپ نہیں ہوا بلکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت کی، زیادہ تر میرے والد نے۔ ہم سب میں خامیاں ہیں اور انہوں نے اپنی خامیوں کو قبول کیا۔میری ماں نے اس کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا، اور ہم نے بھی۔ یہ وقت کے ساتھ صحیحی ہوتا گیا۔
سلیم خان کے علاوہ ہیلن نے بھی ارباز خان کے نئے چیٹ شو میں شرکت کی تھی۔ ہیلن نے سلیم اور سلمیٰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' انہوں نے (سلیم) نے مجھے ایک فلم میں کردار دیا، ہم دوست بن گئے، ممی بہت اچھی تھیں۔ آپ کی والدہ کے لیے، وہ وقت بہت مشکل رہا ہوگا۔ میرے خیال میں تقدیر نے مجھے آپ سب کے قریب کر دیا اور مجھے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہیے... میں کبھی بھی خاندان سے علیحدگی نہیں چاہتی تھا (سلیم کے لیے)'۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ' شروع میں، میں کیا کرتی تھی جب میں بینڈ اسٹینڈ سے گزرتی تھی اور مجھے کبھی کبھی معلوم ہوتا تھا کہ ممی (سلمیٰ) بالکونی میں کھڑی ہیں، میں سیدھا نیچے جھک جاتی تھی تاکہ وہ مجھے نہ دیکھ سکیں۔ میں ان کی عزت کرتی تھی۔