ETV Bharat / entertainment

Anushka Sharma goes down memory lane: انوشکا شرما اندور میں اپنے پرانے گھر پہنچیں اور پرانی یادوں کو تازہ کیا، دیکھیں

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 2:34 PM IST

انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ۔ اداکارہ نے حال ہی میں اندور کا دورہ کیا جہاں وہ پہلے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہا کرتی تھیں۔

انوشکا شرما اندور میں اپنے پرانے گھر پہنچیں اور پرانی یادوں کو تازہ کیا

حیدر آباد: انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے۔ پذیرائی اور مقبولیت حاصل کرنے کے بعد بھی ادکارہ زمین سے جڑی ہوئی ہیں اور ان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ اس حقیقت کو بیان کرتی ہے۔ انوشکا کے والد آرمی میں تھے جس وجہ سے انوشکا کو ملک کے مختلف حصوں میں رہنے کا موقع ملا۔ اداکارہ نے اپنے بچپن کا زیادہ وقت مدھیہ پردیش میں بھی گزارا ہے اور اب وہ کئی برسوں بعد اپنے اندور کے گھر کا دوبارہ دورہ کرنے پہنچی ہیں۔ Anushka Sharma goes down memory lane

پیر کے روز انوشکا اپنے مداحوں کو اپنی یادوں کے سفر پر لے گئیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مہو میں تیراکی سیکھی اور بچپن کے اچھے دنوں کو یاد کیا۔ مہو چھاؤنی میں اپنے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ اسکوٹر کی سواری سے لطف اندوز ہوتی تھیں اور یہ جگہ ہمیشہ ان کے دل کا ایک ٹکڑا رہے گا۔

انوشکا نے اس گھر میں بھی تصویر کھینچائی جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی تھیں۔ انہوں نے آرمی پبلک اسکول، ڈیفنس سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ اور سوئمنگ پول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بچپن میں تیراکی سیکھی تھی۔ انوشکا کی ویڈیو کے آخر میں لکھا نظر آیا ' میرا دل بھر گیا'۔ اداکارہ کے اس پوسٹ پر راکل پریت سنگھ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ 'اف کینٹ'۔ راکل کے والد بھی آرمی افسر ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا چار سال بعد فلموں میں واپسی کریں گی۔ اداکارہ آخر بار شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں نظر آئی تھیں، اب وہ جھولن گوسوامی کی بائیوپک 'چکڈا ایکسپریس' میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Virat Kohli on Anushka Sharma انوشکا کی قربانیوں نے زندگی کے تئیں میرا نقطہ نظر بدل دیا، وراٹ کوہلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.