ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں ایموشنل سیاست کا سہارا لیا جا رہا ہے: پی ڈی پی امیدوار - JK Assembly Elections - JK ASSEMBLY ELECTIONS

ترال اسمبلی نشست سے پی ڈی پی کے امیدوار رفیق نائک نے انتخابی جلسوں کے دوران اپنے مخالفین پر جذباتی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ا
رفیق نائک، پی ڈی پی امیدوار (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 7:46 PM IST

ترال علاقے میں پی ڈی پی کی انتخابی تشہیری مہم (ETV Bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنوبی کشمیر کی ترال اسمبلی نشست کے لیے نامزد امیدوار رفیق احمد نایک نے ہفتہ کے روز اپنی رہائش گاہ سے پنگلش، رٹھسونہ، چری بگ اور دیگر دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کر دیا۔ مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے نایک نے دعویٰ کیا کہ ترال کی سیاحت، صحت، روزگار، زراعت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کو اب تک نظرانداز کیا گیا ہے، لیکن وہ ان تمام شعبہ جات پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔

نائک کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں نایک نے کہا کہ ان کے مخالفین ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، لیکن وہ عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے مخالفین خاص کر ترال سے الیکشن لڑ رہے امیدواروں پر جذباتی سیاسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’ترال میں ایموشنل سیاست کی جا رہی ہے اور جذباتی ووٹ بٹورنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’مخالفین بوکھلاہٹ کے شکار ہیں، لیکن میں اطمینان اور مضبوطی کے ساتھ اپنے سیاسی سفر کو جاری رکھوں گا۔‘‘ انہوں نے پی ڈی پی خاص کر اس کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’محبوبہ مفتی کی سرپرستی میں پی ڈی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی طور پر عوامی مفادات کی حفاظت کر رہی ہے، جبکہ دیگر پارٹیاں صرف باتیں بنانے میں مصروف ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اگلی سرکار این سی - کانگریس کی ہوگی: الائنس امیدوار کا دعویٰ - NC Cong Alliance

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.