ممبئی: انوشکا شرما کی نئی فلم چکدا ایکسپریس کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر شوٹ کے آخری دن کی چند تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشہور کرکٹر جھولن گوسوامی نے شوٹ کا آخری کلیپ بجایا۔Chakda Xpress Wrap Up
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' چکدا ایکسپریس کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور شوٹنگ کو ختم کرنے کے لیے فائنل کلیپ بجانے کے لیے جھولن گوسوامی کا شکریہ'۔ ان تصویروں میں انوشکا ہدایت کار پروسیت رائے اور جھولن کے ساتھ کیک کاٹتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں اداکارہ فلم کے ہدایتکار کو گلے لگاتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں ایک تصویر میں جھولن گوسوامی فلم کا کلیپ بجاتی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں انوشکا کرکٹر جھولن کی طرح چھوٹے بالوں اور کرکٹ کی جرسی میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔
پروسیت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی چکدا ایکسپریس سابق بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی اسپورٹس بائیوپک ہے، جو خصوصی طور پر نیٹ فلکس پر نشر ہوگی۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح تیز گیند باز نے کرکٹ کھیلنے کے اپنے واحد خواب کو پورا کرنے کے لیے لاتعداد روکاوٹوں کو پار کیا اور اپنی منزل پائی۔
جھولن ہندوستانی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کرچکی ہیں اور ملک میں کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ سال 2018 میں ان کے اعزاز میں ایک ہندوستانی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔ بین الاقوامی کیریئر میں کسی خاتون کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بھی جھولن کے نام ہیں۔
فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا ابھی انتظار ہے۔ اے دل ہے مشکل اداکارہ اپنے کریئر میں پہلی بار کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔ انوشکا کے بھائی کرنیش شرما اپنی ہوم پروڈکشن کمپنی کلین سلیٹ فلمز کے ساتھ مل کر چکدا ایکسپریس تیار کریں گے۔انوشکا نے حال ہی میں فلم کلا میں اپنے کیمیو سے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس فلم میں ترپتی ڈمری اور سواستیکا مکھرجی اہم کردار میں ہیں۔ اس فلم کو بھی انوشکا کے بھائی نے پروڈیوس کیا ہے۔