ETV Bharat / entertainment

Anurag Kashyap Turns 50: انوراگ کشیپ کی 50 ویں سالگرہ، بیٹی عالیہ نے والد کو سالگرہ کی پیار بھری مبارکباد دی - انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ

انوراگ کشیپ آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر فلمساز کی بیٹی عالیہ کشیپ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔Anurag Kashyap Turns 50

انوراگ کشیپ کی 50 ویں سالگرہ
انوراگ کشیپ کی 50 ویں سالگرہ
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 11:17 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): معروف فلمساز انوراگ کشیپ آج 50 برس کے ہو گئے۔ فلمساز کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر شائقین اور فلمی ہستیوں کی جانب سے بہت ساری نیک خواہشات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان سب کے درمیان انوراگ کو اپنی بیٹی عالیہ کی طرف ملنے والی سالگرہ کی مبارکباد خاص ہے۔ عالیہ نے اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مبذول کرلی ہے۔Anurag Kashyap Turns 50

انوراگ کی بیٹی عالیہ، جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں، نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ یہ تصویر عالیہ کے بچپن کی ہے جس میں وہ اپنے والد کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس پرانی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا کہ ' بہت اچھے والد کو سالگرہ مبارک ہو'۔

انوراگ کشیپ کی 50 ویں سالگرہ
انوراگ کشیپ کی 50 ویں سالگرہ

عالیہ اپنے والد کی طرح باصلاحیت اور ہنر مند ہیں اور ان کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں لائف اسٹائل، فیشن اور خوبصورتی کے بارے میں بتاتی ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کے 1 لاکھ 19 ہزار سبسکرائبرز ہیں اور وہ اکثر اپنے فالوورز کے ساتھ نئی نئی چیزیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ گینگز آف واسے پورے کے فلمساز کی پہلی شادی بھارتی فلم ایڈیٹر آرتی بجاج سے ہوئی۔ آرتی اور انوراگ تقریباً 9 سال تک ڈیٹنگ کے بعد 1997 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور 2009 میں ان کا طلاق ہوا۔ اس جوڑے نے سال 2001 میں عالیہ کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ انوراگ کی حالیہ ریلیز فلم دو بارہ باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں کر پائی۔ یہ فلم 19 اگست کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی ایک عورت کے ارد گرد گھومتی ہے جسے ایک 12 سالہ بچے کی جان بچانے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن واقعہ کے بعد اس کی زندگی میں ایک ایسا طوفان آتا ہے جو اس کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیتا ہے۔ فلم میں تاپسی پنو اور پاویل گلاٹی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.