ETV Bharat / entertainment

Anupam Kher on Richa's Tweet ریچا چڈھا کے متنازعہ ٹویٹ پر انوپم کھیر نے کہا ' ملک کی برائی کرنا بزدلوں کا کام ہے'

اکشے کمار اور کے کے مینن کے بعد انوپم کھیر ان ہستیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ریچا چڈھا کے گلوان ٹویٹ کا جواب دیا ہے۔ اس کے علاوہ رنویر شوری نے بھی ریچا کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔Anupam Kher on Richa's Tweet

ریچا چڈھا کے متنازعہ ٹویٹ پر انوپم کھیر نے کہا ' ملک کی برائی کرنا بزدلوں کا کام ہے'

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 5:06 PM IST

اداکار انوپم کھیر نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر اداکارہ ریچا چڈھا کے گلوان ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بارے میں برا کہنا بزدلوں کا کام ہے۔ انوپم نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج کو ناراض کرنے سے زیادہ 'شرمناک' کوئی چیز نہیں ہے۔ اس سے قبل اداکار اکشے کمار اور کے کے مینن نے بھی ریچا کے اس ٹویٹ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ حالانکہ اداکار نے یہ ٹویٹ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹادیا ہے۔ وہیں اداکار رنویر شوری نے بھی ریچا کے ٹویٹ کو 'غیر ذمہ دارانہ' قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔Anupam Kher on Richa's Tweet

انوپم کھیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ملک کی برائی کرکے کچھ لوگوں کے درمیان مشہور ہونے کی کوشش کرنا بزدلوں اور چھوٹے لوگوں کا کام ہے۔ اور فوج کی عزت پر داؤ لگانا۔۔ اس سے زیادہ شرمناک اور کیا ہوسکتی ہے'۔

  • देश की बुराई करके कुछ लोगों के बीच लोकप्रिय होने की कोशिश करना कायर और छोटे लोगों का काम है।और सेना के सम्मान को दांव पर लगाना…. इससे ज़्यादा शर्मनाक और क्या हो सकता है। pic.twitter.com/ZXx3XCMARp

    — Anupam Kher (@AnupamPKher) November 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں جمعہ کے روز رنویر نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اپنے عہدے سے بے دخل ہوئے سیاستدانوں کی جانب سے پذیرائی حاصل کرنے یا ان کے دانشورانہ گروہوں میں صرف فٹ ہونے کے لیے ایسی قربانیوں پر طنز کرنا، جو ہماری مسلح افواج نے ہمارے ملک کے لیے دی ہے، ایک شہری کے طور پر ناقص اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ ہم اپنے جوانوں کے ہمیشہ شکر گزار ہیں…'

واضح رہے کہ اداکارہ نے جمعرات کی صبح شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان پر یہ پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان کے زیر قصبہ کشمیر کے حصوں کو واپس لینے اور پاکستان کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے'۔ کمانڈر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا 'گلوان کہتا ہے ہیلو'۔ حالانکہ ریچا نے اب یہ پوسٹ ہٹادیا ہے اور معافی بھی مانگ لی ہے۔

اکشے کمار ان پہلے مشہور شخصیات میں سے ایک تھے جنہوں نے ریچا کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر دکھ ہوا، کوئی بھی چیز ہمیں بھارتی فوج کے تئیں ناشکر گزار نہیں بناسکتی، وہ ہیں تو آج ہم ہیں'۔

اس سے قبل اپنے ٹویٹ پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ریچا چڈھا نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بھارتی فوج کو ناراض کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ریچا چڈھا نے اپنے معافی نامہ میں لکھا کہ 'حالانکہ میرا ارادہ یہ کبھی نہیں تھا، اگر یہ تین الفاظ، جسے تنازعہ کی شکل دی گئی، سے کسی کی دل آزاری یا تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں اور یہ بھی کہنا چاہوں گی اگر غیر ارادای طور پر میرے الفاظ نے فوج میں میرے بھائیوں میں یہ احساس پیدا کیا ہے تو یہ میرے لیے افسردگی کی بات ہے کیونکہ فوج میں میرے نانا جی کا بھی نمایاں حصہ رہا ہے'۔

اپنے معافی نامہ میں ریچا چڈھا نے کہا کہ ان کے دادا، ایک "لیفٹیننٹ کرنل" کو ہند-چین جنگ میں ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ میرے ماما جی ایک پیرا ٹروپر تھے۔ یہ میرے خون میں ہیں۔ ملک کی حفاظت میں جب ایک بیٹا شہید ہوتا ہے یا اسے چوٹ آتی ہے تو اس سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ میں ذاتی طور پر جانتی ہوں کہ اس سے کیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ میرے لیے ایک جذباتی مسئلہ ہے'۔

مزید پڑھیں: Richa Chadha's Galwan tweet: کے کے مینن اور اکشے کمار کا ریچا چڈھا کے متنازعہ گلوان ٹویٹ پر ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.