انوپم کھیر نے پیر کو اپنے آنجہانی دوست اور اداکار ستیش کوشک کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس مشکل وقت میں انوپم کھیر نہ صرف ستیش کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ انہوں نے میڈیا سے بھی کہا ہے کہ وہ ستیش کی موت کی وجوہات کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں۔ دعائیہ تقریب کے بعد انہوں نے ستیش کے نام ایک الوداعی نوٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں دی گریٹ گیمبلر کا گانا 'دو لفزوں کی ہے دل کی کہانی' سنا جاسکتا ہے۔Anupam Kher Writes note for Satish
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ستیش کی تصویر پر گلاب کی پنکھڑیوں کی بارش کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوپم نے لکھا کہ ' جا تجھے معاف کیا۔ مجھے اکیلا چھوڑ کر جانے کے لیے۔ میں آپ کو لوگوں کی مسکراہٹ میں ضرور پاؤں گا، لیکن ہماری دوستی کو روز بہ روز یاد کروں گا۔ الوداع میرے دوست۔ تمہارا پسندیدہ گانا لگایا ہے بیک گراؤنڈ میں۔ تو بھی کیا یاد کرے گا'۔
ان کے مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں اونچائی فلم کے کرداروں کو دیکھ رہا ہوں۔ دوستی زندہ باد'۔
انوپم کو ستیش کی اہلیہ ششی کوشک کے ساتھ دعائیہ میٹنگ میں ان کی بیٹی ونشیکا کا ہاتھ پکڑ کر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس آدمی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنا چاہیے اور یہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ اس نے ایک باوقار زندگی گزاری ہے۔ اسے ایسے ہی رخصت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان تمام افواہوں کو آج اس پوجا کے ساتھ ختم کردینا چاہیے۔
ستیش کوشک کی دعائیہ تقریب میں بالی ووڈ کی کئی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں بونی کپور، گلشن گروور، وویک اگنی ہوتری، جاوید اختر، جیکی شراف، اور ودیا بالن شامل تھے۔
ستیش کوشک دہلی میں 8 مارچ کو ہولی کی تقریبات کے چند گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ تجربہ کار اداکار اور فلمساز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ان کی اچانک موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔