ETV Bharat / entertainment

Bheed trailer: لاک ڈاؤن پر مبنی فلم بھیڑ کا ٹریلر ریلز، تبلیغی جماعت تنازع کی بھی جھلک دیکھنے کو ملی - انوبھو سنہا کی فلم بھیڑ

انوبھو سنہا کی فلم بھیڑ کا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی سال 2020 میں کورونا وائرس کے دوران نافذ کی گئی لاک ڈاؤن پر مبنی ہے۔

لاک ڈاؤن پر مبنی فلم بھیڑ کا ٹریلر ریلز
لاک ڈاؤن پر مبنی فلم بھیڑ کا ٹریلر ریلز
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 1:07 PM IST

گزشتہ ہفتہ ٹیزر کی ریلیز کے بعد اب ہدایتکار انوبھو سنہا نے اپنی آئندہ فلم بھیڑ کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا ہے۔ فلم 2020 میں پہلے لاک ڈاؤن کے بعد ہونے والے واقعات پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس لاک ڈاؤن نے معاشرے کے مختلف طبقوں کو متاثر کیا ہے۔ فلم کا پورا ٹریلر بلیک اینڈ وائٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ بھیڑ کے اس ٹریلر میں تبلیغی جماعت اور مسلمانوں کے ساتھ کیے گئے امتیازی سلوک پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ Bheed trailer

بھیڑ کے ٹریلر میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران بڑی تعداد میں شہروں سے مہاجر مزدوروں کی ہوئی نقل مکانی کا موازنہ 1947 کی تقسیم ہند سے کیا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے ساتھ ہوتی ہے، جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 'ملک میں چند گھنٹوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلے نے لاکھوں مہاجر مزدوروں کو نہ صرف بے روزگار کردیا تھا بلکہ مزدوروں کی ایک بڑی تعداد شہروں میں پھنس گئی تھی۔ جہاں کانٹریکٹ پر کام کر رہے مزدور شہروں میں بھوکے رہنے پر مجبور تھے وہیں بے گھر مزدور پیدل ہی بھوکے پیاسے اپنے آبائی ریاستوں کا ایک طویل سفر طئے کر رہے تھے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

فلم میں راج کمار راؤ پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آرہے ہیں اور ٹریلر کے شروعات میں وہ ایک ڈائیلاگ بولتے نظر آرہے ہیں کہ ' انصاف ہمیشہ طاقتور کے ہاتھ میں ہوتا ہے ، اگر کمزور کے ہاتھ میں انصاف دے دیا جائے نا، تو انصاف الگ ہوگا۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کیسے مہاجر مزدوروں کو مار پیٹ رہی ہے اور ان پر جرائم کش چھڑکاؤ کر رہی ہے۔ یہ دونوں ایسے واقعات ہیں جو کورونا کے دوران حقیقت میں پیش آئے تھے۔ یہ ٹریلر سال 2020 کے اس درد ناک حقیقت کو یاد دلاتا ہے جب آبادی کے ایک مخصوص حصے کے ساتھ ایک ایسے وقت میں توہین آمیز سلوک کیا گیا جب وہ سب سے زیادہ کمزور تھے اور جب انہیں حکومت کی حمایت کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

ٹریلر میں دیا مرزا ایک ایسی عورت کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں جو گھر سے دور پھنس گئی ہیں۔ وہیں دوسری طرف ایک اعلی پولیس اہلکار کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جو اس ہنگامہ خیز وقت کے دوران ذات پات کا تعصب کرنے پر ایک پولیس اہلکار کو مارتے ہیں۔ وہیں کریتکا کامرا ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹریلر میں ایک سین میں وہ یہ کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ 'یہ منظر مجھے بھارت کی تقسیم کی طرح دِکھ رہا ہے۔ ایک دن انہیں اچانک پتہ چلا کہ ان کے گھر وہاں ہے ہی نہیں جہاں وہ اب تک رہتے آئے ہیں'۔

اداکار پنکج کپور ایک متعصب شخص کے طور پر نظر آرہے ہیں جو نیوز میں تبلیغی جماعت کے خلاف پھیلائی جارہی نفرت کو سننے کے بعد مسلمانوں سے مدد لینے سے انکار کردیتے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کے دوران کئی میڈیا اداروں نے تبلیغی جماعت پر متنازعہ رپورٹنگ کرتے ہوئے انہیں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ہدایت کار انوبھو سنہا ملک، آرٹیکل 15، تھپڑ اور انیک کے بعد سماجی طور پر بیداری لانے والی آئندہ فلم کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ فلم بھیڑ کے ٹیزر ریلیز کے بعد شروع ہوئے تنازع کے بعد یہ افواہ تھی کہ پروڈیوسر بھوشن کمار نے خود کو اس پروجیکٹ سے دور کرلیا ہے لیکن ٹی سیریز نے ٹریلر کو آن لائن پوسٹ کیا ہے۔

بھومی پیڈنیکر، آشوتوش رانا، پنکج کپور، کریتکا کامرا اور کمود مشرا والی فلم بھیڑ 24 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Mr and Mrs Mahi Shoot Begins: راج کمار راؤ اور جانوی کپور نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.