ETV Bharat / entertainment

اینیمل نے ورلڈ وائڈ 717.46 کروڑ روپے کمائے - فلم اینیمل کی دنیا بھر میں

رنبیر کپور کی فلم اینیمل یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 717.46 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ Animal Box Office Collection

Animal Box Office Collection
اینیمل نے ورلڈ وائڈ 717.46 کروڑ روپے کمائے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 3:19 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے ورلڈ وائڈ 717.46 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم اینیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ فلم اینیمل نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ’اینیمل‘ کا باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ اینیمل میں رنبیر کپور اور بوبی دیول کی اداکاری کو شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔

اینیمل کی دنیا بھر میں کمائی 717 کروڑ روپے سے تجاوز کی گئی ہے۔ فلم اینیمل نے سنی دیول کی فلم گدر-2 کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ غدر-2 نے دنیا بھر میں 691.08 کروڑ روپے کا لائف ٹائم کلیکشن کیا تھا۔ دنیا بھر میں کلیکشن کے لحاظ سے فلم اینیمل 2023 کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ جوان 1148 کروڑ روپے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ پٹھان 1050 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینیمل میں رنبیر کپور کے زبردست ایکشن مناظر دیکھ کر ایکس صارفین حیران رہ گئے

غور طلب ہو کہ اینیمل رنبیر کپور کی دوسری سب سے بڑی عالمی اور قومی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے پچھلے سال ریلیز ہوئی فلم برہمستر کو ہر زمرے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ قیاس لگایا جارہا کہ اگلے چند دنوں میں، اینیمل غالباً باکس آفس پر مزید کمائی کرنے والا ہے، جس سے سال کے پانچ سب سے بڑی بھارتی بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہو جائے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.