ETV Bharat / entertainment

Naatu Naatu win Oscar ناٹو ناٹو نے تاریخ رقم کی، پہلا بھارتی گانا جسے آسکر سے نوازا گیا - ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ

ایس ایس راجامولی کی فلم کا مقبول نغمہ ناٹو ناٹو نے آسکر 2023 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ دنیا کے ہر کونے میں موجود یہ خبر بھارتیوں کے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے کیونکہ ناٹو ناٹو نے بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ناٹو ناٹو نے تاریخ رقم کی، پہلا بھارتی گانا جسے آسکر سے نوازا گیا

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 9:38 AM IST

حیدرآباد: گولڈن گلوب جیتنے کے بعد آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے بھارت کا سر فخر سے بلندکردیا ہے۔ گلوکار راہل سپلی گنج ااور کال بھیروا کی آواز اور ایم ایم کیروانی کی شاندار کمپوزیشن میں سجا یہ نغمہ پوری دنیا کے عوام کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے بھارت کا دو دہائیوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور انڈین پروڈکشن کے تحت بننے والا پہلا نغمہ بن گیا ہے، جسے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ناٹو ناٹو آسکر میں بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیتنے والا پہلا بھارتی گانا بن گیا ہے۔Naatu Naatu win Oscar

بھارتی سنیما اپنے گانے اور رقص کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہے۔ ہر سال یہاں کی پروڈکشن سے سینکڑوں گانے ریلیز ہوتے ہیں، لیکن ریلیز کے فورا بعد ہی ان کا نام و نشان غائب ہوجاتا ہے جبکہ کچھ گانے ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کو برسوں تک یاد رہتے ہیں۔ لیکن جس طرح کا دیوانہ پن ناٹو ناٹو کے لیے دیکھنے کو ملا ہے ویسا کبھی نہیں دیکھنے کو ملا ہے۔ اس گانے نے آسکر جیت کر بھارت کو دنیا کے نقشے پر سب سے اوپر رکھ دیا ہے۔

  • OSCAAAAARRRRRRR ❤️‍🔥❤️‍🔥❤️‍🔥❤️‍🔥❤️‍🔥

    — RRR Movie (@RRRMovie) March 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آسکر کی دوڑ میں ناٹو ناٹو کا مقابلہ فلم بلیک پینتھر : واکانڈا فاریور میں گلوکارہ ریحانہ کے ذریعہ گائے گئےگانے لفٹ می اپ، فلم ایوریتھنگ، ایوری وئیر آل ایٹ ونس کے گانے دِس اِس لائف اور ٹاپ گن: میورک میں گلوکارہ لیڈی گاگا کے ذریعہ گائے گئے گانے 'ہولڈ مائی ہینڈ' سے تھا۔

آسکر سے قبل دنیا بھر میں لاکھوں ہندوستانی ناٹو ناٹو کے آسکر ایوارڈ جیتنے کی دعائیں کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ فلم آر آر آر میں سات گانے شامل ہیں، جس میں سے ناٹو ناٹو بھی ایک ہے۔ یہ ڈانس نمبر ہے۔ جسے اب تک جاپان میں ایک اسکول کی کچھ طالبا سے لے کر مشہور میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر جنگ کوک نے بھی پسند کیا ہے۔ وہیں آج آسکر میں اس گانے پر ایک خصوصی پرفارمنس پر دی گئی۔ اس پرفارمنس کو آسکر کے اسٹیج پر پیش کرنے کے لیے دیپیکا پڈوکون بھی آئیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ایم ایم کیروانی کی زبردست دھن کے علاوہ اس گانے کو اس کا ڈانس دلکش بناتا ہے۔ اس گانے کی کوریوگرافری پریم رکشتھ نے کی ہے۔ انہوں نے چار منٹ اور 35 سیکنڈز طویل ٹریک کو مقبول بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.