ممبئی: بالی ووڈ جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو والدین بننے پر مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز جوڑے کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ مشہور شخصیات کی جانب سے دعائیں ملنے کے بعد اب مقبول ڈیری برانڈ امول نے نئے والدین کے لیے ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔Alia Bhatt baby girl
اس پوسٹر میں ایک جوڑے کو اپنی بیٹی کو گود میں پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں لکھا کہ عالیہ بھِٹی اور اٹرلی ڈاؤٹری ڈیلیشیز'۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، امول نے لکھا کہ' اسٹار جوڑے نے بیٹی کا استقبال کیا'۔
عالیہ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ کیا تھا، جس میں لکھا تھا ' اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔۔۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ اس پوسٹ پر گیل گیڈوٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔ ساتھ میں انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔
برہمسترا جوڑے نے 6 نومبر کی رات 12:05 بجے کے قریب ایک بچی کا استقبال کیا۔ عالیہ کے ذریعہ سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے جوڑے کو ڈھیر ساری مبارکباد دی۔
جوڑے کو اتوار کی صبح ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس اسپتال میں پہنچتے دیکھا گیا۔ اس خبر نے ان کے مداحوں کو کافی متجسس کردیا۔ اس کے فوراً بعد ان کی ماؤں سونی رازدان اور نیتو کپور کو بھی ہسپتال پہنچتے دیکھا گیا۔
عالیہ اپنی حمل کے دوران اکثر اپنے مداحوں کو اپنی پیاری تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔ پاور جوڑے نے اس سال جون میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ برہمسترا جوڑے نے 14 اپریل 2022 کو رنبیر کی ممبئی رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ شادی کے صرف دو ماہ بعد ہی اس جوڑے نے اپنے مداحوں کو اتنا بڑا سرپرائز دیا تھا۔