ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی کووڈ رپورٹ مثبت آئی ہے۔79 سالہ اداکار نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کر اس خبر کی جانکاری دی اور ان کے رابطے میں آنے والے ہر فرد سے فوری طور پر کووڈ ٹیسٹ کروانے کی اپیل بھی کی۔Amitabh Bachchan Covid Positive
اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری کووڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ تمام لوگ جو میرے رابطے میں آئے ہیں وہ بھی اپنے آپ کی جانچ کروائیں اور ٹیسٹ کروائیں'۔
-
T 4388 - I have just tested CoViD + positive .. all those that have been in my vicinity and around me, please get yourself checked and tested also .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">T 4388 - I have just tested CoViD + positive .. all those that have been in my vicinity and around me, please get yourself checked and tested also .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 23, 2022T 4388 - I have just tested CoViD + positive .. all those that have been in my vicinity and around me, please get yourself checked and tested also .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 23, 2022
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب اداکار کووڈ متاثر پائے گئے ہیں۔ اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی اداکار نے کووڈ متاثر پائے جانے کی تصدیق کی تھی۔ اس وقت امیتابھ بچن کے علاوہ ان کے بیٹے ابھیشیک، بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کی بھی کووڈ رپورٹ مثبت آئی تھی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن جلد ہی آیان مکھرجی کی 'برہمسترا پارٹ ون: شیوا' میں نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ وکاس بہل کی 'گڈ بائی'، اونچائی اور پروجیکٹ کے میں نظر آئیں گے