ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan reviews Ghoomer: امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کی فلم گھومر کی تعریف کی

امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم گھومر کی تعریف کی ہے۔ فلم میں سیامی کھیر، شبانہ آعظمی اور انگد بیدی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کی فلم گھومر کی تعریف کی

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 6:57 PM IST

مداحوں کو ابھیشیک بچن کی فلم گھومر کی ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس درمیان ابھیشیک بچن کو اپنے والد امیتابھ بچن سے حمایت اور پذیرائی بھی حاصل ہوگئی ہے۔ لیجنڈری اداکار نے ٹویٹر پر فلم پر اپنا ردعمل شیئر کیا اور ابھیشیک کی شاندار اداکاری پر انہیں مبارکباد بھی دی۔Amitabh Bachchan reviews Ghoomer

  • as always .. you have excelled in the film and the film itself is such an entertainer , thats the very best for it .. love

    — Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ابھیشیک کے فین کلب کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے امیتابھ نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح… آپ نے فلم میں بہترین کام کیا ہے، اور فلم خود میں ایک انٹرٹینمنٹ ہے، ان کی بہترین فلم ہے۔۔محبت'۔

واضح رہے کہ گھومر کا ٹریلر آج ریلیز ہونے والا تھا لیکن اس کی ٹریلر ریلیز کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اب اسے 4 اگست کو ریلیزکیا جائے گا۔ خود ابھیشیک بچن کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'گھومر کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا۔ فلم سنیما گھروں میں 18 اگست کو ریلیز ہوگی'۔

اس فلم کی کہانی کو آر بالکی، راہل سینگپتا، اور رشی ویرمانی کی جانب سے مشترکہ طور پر لکھی گئی ہے۔ یہ فلم ہنگری کے دائیں ہاتھ کے شوٹر کیرولے تاکس کی شاندار زندگی سے متاثر ہے جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہ سمجھتے ہوئے دو اولمپک طلائی تمغے جیتے۔ فلم میں سیامی کھیر ایک ایسی کرکٹ کھلاڑی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک ہاتھ سے معذور ہیں۔

اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ گھومر 12 اگست کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 میں پریمیئر ہوگا۔ فلم فیسٹیول میں اپنے ڈیبیو کے بعد یہ 18 اگست کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ آر بالکی کی ہدایت کاری میں بننے والی گھومر میں شبانہ اعظمی اور انگد بیدی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ghoomer Poster release: ابھیشیک بچن اور سیامی کھیر کی فلم گھومر کا موشن پوسٹر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.