ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan Greets Fans Bare Feet امیتابھ بچن ننگے پاؤں مداحوں سے کیوں ملتے ہیں، اداکار نے اپنے پوسٹ میں بتایا - امیتابھ بچن نے تصویر شیئر کی

اداکار امیتابھ بچن نے منگل کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی۔ امیتابھ بچن ہر اتوار کو اپنے گھر جلسہ کے باہر ملاقات کرتے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بگ بی نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں سے ننگے پاؤں کیوں ملاقات کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن ننگے پاؤں مداحوں سے کیوں ملتے ہیں

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 12:45 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنے جوش و جذبے کو کبھی کم نہیں ہونے دیتے۔ منگل کو بگ بی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے بنگلے جلسہ کے باہر موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ اداکار ہر اتوار کو مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جاتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ... وہ مجھ سے ہمیشہ تذبذب بھری نگاہوں سے پوچھتے ہیں کہ ننگ پاؤں مداحوں سے ملنے باہر کون جاتا ہے؟، میں ان سے کہتا ہوں۔۔ میں جاتا ہوں۔۔۔تم ننگے پاؤں مندر جاتے ہو نا۔۔ اتوار کے روز آنے والے خیر خواہ میرا مندر ہیں، آپ کو اس سے مسئلہ ہے'۔ اس تصویر میں اداکار کو سفید کرتہ پاجامہ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے ایک جیکٹ پہن رکھی ہے۔ تصویر میں امیتابھ کو بھیڑ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی انہوں نے تصویر شیئر کی، امیتابھ کے اس پوسٹ کو مداحوں اور ساتھیوں نے اپنے تبصرے سے بھردیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'لیجنڈ اور خیالات۔۔ بہت متاثر کن'۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ' سر یہ آپ کو وہی بناتا ہے جو آپ آج ہیں بہت پیار اور احترام' ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ 'دنیا کے بہترین اداکار!'۔ حالانکہ امیتابھ بچن نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس شخص کا نام نہیں لیا جس نے ان سے یہ پوچھا تھا۔لیکن اداکار کے ان الفاظ نے مداحوں کے دلوں کو محبت سے بھردیا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن جلد ہی پروجیکٹ کے میں دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی پروجیکٹ کے ہندی اور تیلگو دو زبانوں میں ریلیز ہوگی اسے مختلف مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے۔ بگ بی ریبھو داس گپتا کی اگلی کورٹ روم ڈرامہ فلم سیکشن 84 میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Amitabh and Jaya Wedding Anniversary: امیتابھ بچن اور جیا کی شادی کی گولڈن جوبلی مکمل، بیٹی شویتا بچن نے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.