ETV Bharat / entertainment

Charu Asopa on Sushmita Sen: راجیو سین سے علیحدگی کے درمیان چارو اسوپا کو سشمیتا سین نے یہ مشورہ دیا

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 5:17 PM IST

چارو اسوپا نے کہا کہ 'اس مصیبت کے وقت میں سشمیتا سین ان کی طاقت رہی ہیں'۔ سشمیتا نے انہیں اپنی خوشیوں کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔Charu Asopa on Sushmita Sen

راجیو سین سے علیحدگی کے درمیان چارو اسوپا کو سشمیتا سین نے یہ مشورہ دیا

ممبئی: ٹیلی ویژن اداکارہ چارو اسوپا ایک بار پھر راجیو سین سے علیحدگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس درمیان انہوں نے اپنی نند اور اداکارہ سشمیتا سین کی جانب سے شادی پر ملے مشورے کے بارے میں بات کی۔ ایک انٹرویو میں چارو نے کہا کہ جب سے وہ اور راجیو الگ ہوئے ہیں، ان کے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ رابطے بدتر ہوچکے ہیں۔Charu Asopa on Sushmita Sen

چارو نے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی ماں پر بھی بھروسہ نہیں کرتی کیونکہ انہوں نے ان کا دفاع نہیں کیا۔ چارو نے شیئر کیا کہ سشمیتا ہمیشہ سے ہی ان کی طاقت رہی ہیں، وہ چارو سے ہمیشہ کہتی ہیں کہ انہیں اپنی خوشی کو ترجیح دینا چاہیے اور کبھی اس رشتے میں زبردستی بندھے رہنا کا مشورہ نہیں دیا

سشمیتا کے بارے میں بات کرتے ہوئے چارو نے کہا کہ ' انہوں نے کبھی مجھے یہ صلح نہیں دی کہ تمہیں اس رشتے کو سنبھالنا چاہیے۔ انہون نے کبھی ہمیں اس رشتے پر کام کرنے کی بات نہیں کہی۔ انہوں نے پہلے دن سے ہی مجھ سے ہمیشہ اپنی خوشی کو ترجیح دینے کو کہا ہے۔ جبکہ میرے والدین نے مجھے شادی برقرار رکھنے کو کہا اور مسئلے حل کرنے اور اختلافات کو دور کرنے کو کہا۔ لیکن دیدی نے کبھی یہ نہیں کہا۔ وہ ہمیشہ کہتی تھی کہ اگر تم خوش نہیں ہو تو وہ کرو جس سے تمہیں خوشی محسوس ہو'۔

چارو مزید کہتی ہیں کہ ' میں نے انہیں اس بارے میں کبھی پریشان نہیں کیا اور نہ ہی ان سے کہا کہ وہ سمجھاہیں لیکن ہاں وہ خاندان کی ایک فرد ہیں تو جب مشکل حالات آتے تھے تو وہ جانتی تھیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں اپنے سسرال والوں کو بھی پریشان کرنا پسند نہیں کرتی، کیونکہ وہ بوڑھے ہیں، اور میری ساس بھی بیمار ہیں۔ لیکن جب بھی اس طرح کی بات ہوتی تو دیدی نے فون کرکے مجھے ہمیشہ خود پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر میں راجیو کے ساتھ خوش ہوں تو اس کے ساتھ رہنا چاہیے، لیکن اگر اس کے ساتھ خوش نہیں ہوں تو مجھے الگ ہوجانا چاہیے'۔

وہیں حال ہی میں چارو اور اسوپا اپنی بیٹی زیانا کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے ایک ساتھ اکٹھا ہوئے تھے۔ اس جوڑے نے پہلے اپنی بیٹی کے لیے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چارو اور راجیو ایک بار پھر اپنی شادی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.