رانچی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل اپنے چیک باؤنس اور فراڈ کیس میں دوبارہ رانچی کی عدالت میں پیش ہوں گی۔ اداکارہ ضمانت پر باہر ہیں، لیکن ان کی گزشتہ سماعت کے دوران انہیں 21 جون کو رانچی کی نچلی عدالت میں جسمانی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔Ameesha Patel's Cheque Bounce Case
'غدر' اداکارہ نے اپنے چیک باؤنس کیس کے حوالے سے 17 جون کو رانچی کی عدالت میں خودسپردگی کی تھی جس کے بعد انہیں عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔ پٹیل نے سینئر ڈیویژن جج ڈی این شکلا کی عدالت میں خودسپردگی کی اور 10 ہزار روپے کے دو مچلکے داخل کرنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔
رانچی کے ایک فلمساز اجے کمار نے اداکارہ کے خلاف چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا اور ان پر دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا تھا۔ عدالت نے اس شکایت کے حوالے سے اداکارہ کو کئی نوٹس بھیجے تھے لیکن پٹیل نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد عدالت نے پٹیل کے خلاف وارنٹ جاری کیا اور اداکارہ خود 17 جون کو سرنڈر کرنے عدالت پہنچ گئیں۔
سال 2018 میں اداکارہ امیشا پٹیل کو فلمساز اجے کمار کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنا تھا۔ اجے کمار نے الزام لگایا کہ اداکارہ نے رقم وصول کرنے کے بعد بھی ان کی فلم میں کام نہیں کیا اور جب میکر نے ان سے رقم واپس مانگی تو وہ رقم دینے سے ہچکچا رہی تھیں۔ لیکن بعد میں انہوں نے میکرز کو ڈھائی کروڑ روپے کا چیک دیا جو باؤنس ہو گیا اور میکرز نے اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرادی۔
مزید پڑھیں: Gadar 2 teaser: غدر 2 کا ٹیزر ریلیز، سنی دیول ایک بار پھر تارا سنگھ کے کردار میں