رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب ہے اور اداکار علی گونی اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ مکہ میں پہلا عمرہ ادا کرنے جا رہے ہیں۔ علی پہلی بار عمرہ کرنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ ان کا سب سے بڑا خواب تھا اور وہ مکہ میں اپنا پہلا روزہ رکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔Aly Goni to Perform Umrah
-
Can’t wait 🥺🥺🥺 this was my biggest dream allhamdulillah… My first roza in Mecca 🤲🏻🤲🏻.. Allah sab ko yeh mauka de. Ameen 🫶🏻 And so happy doing my first umrah with my childhood buddy @imrealasim pic.twitter.com/7wWncsk0xB
— Aly Goni (@AlyGoni) March 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Can’t wait 🥺🥺🥺 this was my biggest dream allhamdulillah… My first roza in Mecca 🤲🏻🤲🏻.. Allah sab ko yeh mauka de. Ameen 🫶🏻 And so happy doing my first umrah with my childhood buddy @imrealasim pic.twitter.com/7wWncsk0xB
— Aly Goni (@AlyGoni) March 19, 2023Can’t wait 🥺🥺🥺 this was my biggest dream allhamdulillah… My first roza in Mecca 🤲🏻🤲🏻.. Allah sab ko yeh mauka de. Ameen 🫶🏻 And so happy doing my first umrah with my childhood buddy @imrealasim pic.twitter.com/7wWncsk0xB
— Aly Goni (@AlyGoni) March 19, 2023
انہوں نے ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ ' انتظار نہیں کرسکتا۔ یہ میرا سب سے بڑا خواب تھا الحمد اللہ۔۔ مکہ میں میرا پہلا روزہ۔۔اللہ آپ سب کو یہ موقع دے۔ آمین۔۔اور میں اپنا پہلا عمرہ اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ کرنے پر بہت خوش ہوں'۔
واضح رہے کہ علی اور عاصم سے پہلے اداکارہ جنت زبیر، فیصل اور گوہر خان، ثنا خان سمیت کئی ٹیلی ویژن اداکار حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 23 مارچ سے شروع ہوگا۔
علی نے ایک انٹرویو میں کام سے وقفہ لینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ مکہ میں پہلا عمرہ ادا کرنے کے بعد کام پر واپس آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ابھی تک میں چھوٹی اسکرین سے وقفہ لے رہا ہوں۔ میں جلد ہی عمرہ کے لیے جارہا ہوں اور واپس آنے کے بعد مناسب موقع تلاش کروں گا'۔
مزید پڑھیں: Faisal Shaikh to Perfom Umrah: سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ عمرہ کیلئے روانہ
علی گونی کو مشہو ٹیلی ویژن شو یہ ہے محبتیں میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ بگ باس 14 میں نظر آئے تھے جہاں سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی۔ اداکار اس کے بعد کئی میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکے ہیں۔