ETV Bharat / entertainment

Aly Goni for Umrah: علی گونی اور عاصم ریاض نے عمرہ سے اپنی پہلی تصاویر شیئر کیں - عمرہ سے علی گونی کی تصویر

علی گونی اور عاصم ریاض نے انسٹاگرام پر رمضان المبارک کے دوران عمرہ پر جانے کی اپنی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ دونوں اداکار بچپن کے دوست ہیں۔

علی گونی اور عاصم ریاض نے عمرہ سے اپنی پہلی تصاویر شیئر کیں

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 3:26 PM IST

بگ باس 13 سے شہرت پانے والے عاصم ریاض اور بگ باس 14 سے شہرت پانے والے اداکار علی گونی بالآخر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ پہنچ گے ہیں۔ عاصم نے علی گونی کے ساتھ ہوائی جہاز کے اندر لی گئی اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عاصم نے لکھا کہ 'رمضان مبارک۔۔ اللہ اکبر'۔ تصویر میں دونوں کو احرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔ عاصم کے بھائی عمر ریاض نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ! علی گونی نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہے۔ سوزین خان اور اداکار عامر علی نے علی کی پوسٹ پر دل والے ایموجی شیئر کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں علی نے اپنے عمرہ کے منصوبوں کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچپن کے دوست عاصم کے ساتھ عمرہ کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' انتظار نہیں کرستا۔۔۔ یہ میرا سب سے بڑا خواب تھا الحمدللہ… مکہ میں میرا پہلا روزہ .. اللہ سب کو یہ موقع دے. آمین… اور اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ پہلا عمرہ کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے'۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر علی نے اپنے ہوٹل کے کمرے سے عاصم کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ایک مرر سیلفی بھی شیئرکی ہے۔

صرف عاصم اور علی ہی نہیں بلکہ اداکار حنا خان بھی رمضان المبارک سے پہلے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے سفر کی ایک جھلک اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیں۔ انہیں سفید سوٹ اور سفید حجاب میں زیب تن دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کے ذریعہ شیئر کی گئی کچھ اور تصاویر میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ثنا خان بھی حال ہی میں اپنے شوہر انس صیاد کے ساتھ عمرہ کرنے گئی تھیں۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ انس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'الحمدللہ بہت خوش ہوں۔ یہ عمرہ کسی وجہ سے بہت خاص ہے جسے ان شاء اللہ جلد ہی سب کے ساتھ شیئر کروں گی اللہ آسان کرے'۔

مزید پڑھیں:Hina Khan Perform Umrah اداکارہ حنا خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کرنے پہنچیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.