ETV Bharat / entertainment

Sonali Phogat Demise: علی گونی سمیت بگ باس 14 کے دیگر کنٹیسٹنٹ کا سونالی پھوگاٹ کی موت پر اظہار تعزیت

اداکارہ اور بھارتی جنتا پارٹی کی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا انتقال ہوگیا ہے۔ بگ باس 14 میں سونالی کے ساتھ نظر آنے والے کئی کنٹیسٹنٹ نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔سونالی پھوگاٹ کا منگل کو گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ Sonali Phogat Demise

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 5:27 PM IST

علی گونی سمیت بگ باس 14 کے دیگر کنٹیسٹنٹ کا سونالی پھوگاٹ کی موت پر اظہار تعزیت

ممبئی (مہاراشٹر): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور اداکارہ سونالی پھوگاٹ کے بے وقت انتقال نے سب کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اس افسوسناک خبر کو سننے کے بعد ہندی اور ہریانوی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور شخصیات سمیت بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Sonali Phogat Demise

ابھینو شکلا ٹویٹ
ابھینو شکلا ٹویٹ

بگ باس 14 کے کنٹیسٹنٹ، جنہوں نے شو کے دوران سونالی پھوگاٹ سے ملاقات کی تھی انہوں نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اداکار علی گونی نے ٹویٹر پر سونالی پھوگاٹ کی موت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شیئر کیا ہے۔ خیال رہے کہ بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لینے والی سونالی پھوگاٹ کا تعلق ہریانہ سے ہے۔

علی گونی ٹویٹ
علی گونی ٹویٹ

بگ باس کے دوران علی اور ان کے درمیان اچھی دوستی تھی۔ سونالی نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کے دل میں علی کے لیے کچھ جذبات ہیں۔ جس کے بعد انہیں اپنے سے چھوٹے عمر کے لڑکے سے محبت کرنے کے لیے ٹرول بھی کیا گیا تھا۔ لیکن علی نے ان کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچایا اور جب شو سے سونالی کو نکالا گیا تب علی نے وعدہ کیا کہ گھر سے باہر آنے کے بعد وہ ان کے ساتھ ڈیٹ پر جائیں گے۔

علی کے علاوہ بگ باس 14 کے دیگر کنٹیسٹنٹ نے بھی سونالی کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھا۔ روبینہ دلائک نے سونالی پھوگاٹ کی موت پر لکھا، "اس خبر سے بہت افسوس ہوا! آپ کی روح کو سکون ملے۔ سونالی پھوگاٹ۔"

روبینہ دلائیک ٹویٹ
روبینہ دلائیک ٹویٹ

روبینہ کے شوہر اور اداکار ابھینو شوکا نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے لکھا کہ' سونالی جی کی بے وقت موت پر غمزدہ اور افسردہ ہوں۔ ان کی بیٹی کے لیے دلی ہمدردی اور دعائیں! زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ ایسے واقعہ مجھے ہمیشہ یہ بات یاد دلاتے ہیں کہ 'زندگی کا ہر پل ایسے جیو جیسے کہ آخری ہو' کیونکہ ایک دن سب ختم ہوجاتا ہے'۔

علی کی طرح روبینہ اور ابھینو بھی بگ باس 14 میں سونالی پھوگاٹ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ سونالی نے ضلع حسار کے آدم پور اسمبلی حلقہ سے کلدیپ بشنوئی کے خلاف بی جے پی امیدوار کے طور پر گزشتہ اسمبلی انتخاب لڑا تھا لیکن وہ یہ الیکش ہار گئی ۔سونالی پھوگاٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں حصار دوردرشن میں اینکرنگ سے کیا۔ دو سال بعد 2008 میں سونالی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس وقت سے سونالی بی جے پی کی سرگرم رکن رہیں۔

سونالی بی جے پی کے مہیلا مورچہ کی قومی نائب صدر اور ہریانہ، نئی دہلی اور چندی گڑھ کے شیڈول ٹرائب ونگ کی انچارج تھیں۔ اطلاع کے مطابق سونالی پھوگاٹ، جو صرف 42 سال کی تھیں، منگل کو گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کے ورثہ میں ان کی بیٹی ہے۔

مزید پڑھیں:Sonali Phogat Dies: بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ سونالی پھوگاٹ کا انتقال

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.