ETV Bharat / entertainment

Allu Arjun's Birthday: پشپا راج 'الو ارجن' کی آج 40 ویں سالگرہ

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 1:02 PM IST

مشہور پین انڈیا اداکار الو ارجن آج اپنی 40 ویں سالگرہ منار ہے ہیں۔ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے الو ارجن اپنی اداکاری سے پورے بھارتی سنیما کے سر کو فخر سے بلند کردیا ہے۔ Allu Arjun's Birthday

پشپا راج ' الو ارجن' کی آج 40 ویں سالگرہ

کچھ فلمیں ہوتی ہے جو صرف باکس آفس پر کمائی کرتی ہیں لیکن بہت کم ہی فلمیں ہوتی ہیں جسے لوگ حقیقی معنی میں جیتے ہیں اور اس کے ہر ایک سین کو برسوں تک اپنے دل میں سجا کر رکھتے ہیں، انہی میں سے ایک فلم ہے 'پشپا'، جو اس دور کی سب سے بہترین پین انڈیا فلم مانی جارہی ہے اور اس میں اداکاری کرنے والے ' الو ارجن' پین انڈیا اداکار کے طور پر شناخت بنالی ہے۔ الو ارجن ایک ایسا نام ہے، جو کسی تعریف کا محتاج نہیں۔ آج الو ارجن اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ Allu Arjun's Birthday

الو ارجن کے مداح انہیں پیار سے 'اسٹائلش اسٹار' اور ' آئکن اسٹار' کے طور پر پکارتے ہیں۔ الو ارجن واحد ایسے اداکار ہیں جنہوں نے صرف علاقائی فلمیں کرکے پورے دنیا میں اپنی مضبوط شناخت قائم کرلی ہے۔ پوری دنیا میں ہر دوسرا شخص الو ارجن کی فلم ' پشپا' کے کردار سے بخوبی واقف ہے اور لوگ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 'پشپا راج جھکے گا نہیں' کے ڈائیلاگ بول کر اداکار کے تئیں اپنی انسیت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ Allu Arjun Films

الو ارجن کے ذریعہ بڑے پردے ادا کیا گیا ہر کردار کسی طلسمات سے کم نہیں ہے۔ الو کی آخری دو فلمیں الا ویکونتھاپُراملو اور پشپا: دا رائز اس بات کا ثبوت ہیں۔ الو کی فلموں کو صرف بھارت کے جنوبی حصے میں نہیں بلکہ شمالی بھارت میں بھی اتنی دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ سال 2018 میں الو کی فلم 'سرائینڈو' کی ڈبنگ کرنے کے بعد یہ فلم یوٹوب پر اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ یہ فلم لوگوں کو اتنی پسند آئی ہے کہ اب اس فلم کا ہندی ریمیک بھی بننے جارہا ہے، شہزادہ نام سے تیار ہونے والی اس فلم میں کارتک آرئن اہم کردار ادا کریں گے۔

فلم الا ویکونتھاپُراملو کی بات کریں تو اس فلم نے صرف 200 کروڑ روپے کی کمائی نہیں بلکہ اس نے کئی فلمی ریکارڈ بھی توڑے۔ اس فلم کا مقبول نغمہ بُٹا بُما، جو الو ارجن اور پوجا ہیگڑے کے اوپر فلمایا گیا تھا، اس پر شلپا شیٹی، روینہ ٹنڈن سمیت بھارتی کرکٹ کے کھلاڑی اور آسٹریلیائی کرکٹ کھلاڑی ڈیوڈ وارنر جم کر تھرکتے نظر آئے۔ الو صرف اداکاری تک محدود نہیں ہے، ان کے رقص کرنے کی صلاحیت بھی لوگوں کو راغب کرنے کے لیے کافی ہے۔

وہیں الو ارجن کی دوسری فلم ' پشپا: دا رائز' کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت بھی ہے؟ یہ فلم خود میں ایک مکمل سنیما ہے۔ اس فلم نے نہ صرف لوگوں کو دوبارہ سنیما کی جانب رخ کرنےپر مجبور کردیا بلکہ اس فلم کے ہر نغمے نے شائقین کا دل جیت لیا۔ مشہور ہستیوں سے لے کر کرکٹ کھلاڑیوں تک الو کے ڈائیلاگ کو بالکل انہی کے انداز میں بولا۔

الو ارجن جلد ہی پشپا کے دوسرے پارٹ 'پشپا: دا رول' میں نظر آنے والے ہیں، جس میں وہ ایک بار پھر اپنا جادو بکھیرنے والے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری سکومر کر رہے ہیں۔ فلم کو رشمیکا مندانا، فہد فاضل، سنیل انسُوریا بھردواج جیسے فنکاروں کا ساتھ ملا ہے۔

مزید پڑھیں: RRR ₹1000 cr Success Bash: فلم آر آر آر کی کامیابی پر منعقدہ پارٹی میں عامر خان کی شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.