ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt First Hollywood Project: عالیہ بھٹ جلد ہی اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی - عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم

جانیے عالیہ بھٹ اپنے پہلے ہالی ووڈ پروجیکٹ 'ہارٹ آف اسٹون' کی شوٹنگ کب سے شروع کریں گی۔ فلم کا مکمل شیڈول سامنے آگیا ہے۔ Alia Bhatt First Hollywood Project

عالیہ بھٹ جلد ہی اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی

author img

By

Published : May 5, 2022, 2:49 PM IST

حیدرآباد: عالیہ بھٹ نے مارچ میں سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ کے ذریعہ مداحوں کو اپنے پہلے ہالی ووڈ پروجیکٹ کے بارے میں خوشخبری دی تھی۔ عالیہ ونڈر وومن گیل گیڈوٹ کے ساتھ ہالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ اس ماہ سے اپنا ہالی ووڈ پروجیکٹ شروع کرنے جا رہی ہیں۔ اس وقت عالیہ بھٹ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 'راکی ​​اور رونی کی پریم کہانی' کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، جس کی ہدایت کاری کرن جوہر کر رہے ہیں۔ Alia Bhatt First Hollywood Project

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ رواں ماہ کے وسط میں برطانیہ میں اپنا ہالی ووڈ پروجیکٹ ہارٹ آف سٹون کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہی ہیں۔ عالیہ اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورمین کے ساتھ نظر آئیں گی۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی عالیہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ اس فلم کو ٹام ہارپر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اگست تک مکمل ہوجائے گی۔ اس فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ Alia Bhatt with Gal Gadot

اس کے علاوہ عالیہ اداکار فرحان اختر کی فلم جی لے ذرا کی بھی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ یہ ایک ملٹی لوکیشن فلم ہے، جس کی شوٹنگ ہندوستان کے کئی شہروں میں کی جائے گی۔ میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے بعد ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ عالیہ اور رنویر سنگھ کو سنجے کی آئندہ فلم بیجو بوارا میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کے کیرئیر کی کچھ ایسی فلمیں ہیں، جنہوں نے اداکارہ کو دنیا بھر میں اسٹار بنادیا ہے۔ اس میں رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 'گلی بوائے' بھی شامل ہے جس نے برلن فلم فیسٹیول کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر ہٹ ہوئی تھی۔

فلم 'گلی بوائے' کو ہندوستان کی جانب سے آسکر 2020 میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے طور پر پیش کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی عالیہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیواڑی' نے فلم برلن فلم فیسٹیول میں کامیابی کے نئے جھنڈے بلند کردئیے تھے۔

اب ایسے میں عالیہ کا گلیمر اور شہرت ہالی ووڈ تک پہنچ گئی ہے۔ نیٹ فلکس کے ہارٹ آف اسٹون میں عالیہ بھٹ کو دیکھنا مداحوں کے لیے واقعی کسی خواب کے مکمل ہونے جیسا ہے۔ 'ہارٹ آف سٹون' ایک اسپائی تھرلر فلم بننے جا رہی ہے، جس میں '50 شیڈز آف گرے' اسٹار جیمی ڈورنن بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Global Celebrity Influencer List: گلوبل سیلیبریٹی انفلوئنسر فہرست میں عالیہ بھٹ نے چھٹا مقام حاصل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.