حیدرآباد: بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے حال ہی میں لندن میں اپنے شوہر رنبیر کپور، بیٹی راحہ، ماں سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ اپنی 30ویں سالگرہ منائی۔ لندن میں شاندار چھٹیاں گزارنے کے بعد عالیہ کو منگل کی دوپہر ممبئی ہوائے اڈے پر دیکھا گیا۔ اداکارہ کو سفید ٹاپ اور سیاہ پینٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔Alia Bhatt returns from London
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکارہ کو ممبئی میں پاپرازیوں کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے اداکار کی ایک ویڈیو شیئر کی جب وہ ممبئی سے واپس آئی۔ اداکارہ اپنے ائیرپورٹ لک میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ انہیں سفید ٹاپ اور بلیک پینٹ میں پاپرازیوں کے لیے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رنبیر کپور کو بھی ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا وہ اپنی اہلیہ عالیہ کو لینے ائیرپورٹ آئے تھے۔واضح رہے کہ رنبیر بھی عالیہ کے ساتھ لندن گئے تھے لیکن وہ ان سے پہلے ہی ممبئی واپس آگئے تھے۔ اپنی بیٹی راحہ کی پیدائش کے بعد عالیہ اور رنبیر پہلی بار چھٹی منانے کے لیے لندن گئے تھے۔ اس جوڑے کے گھر 6 نومبر 2022 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
واضح رہےکہ عالیہ نے پیر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لندن کے اپنے سفر کی کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں۔ ایک تصویر میں رنبیر اور عالیہ کو لندن کی سڑکوں پر ایک دوسرے کے بانہوں میں بانہیں ڈالے چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا تھا 'لندن 2023'۔
عالیہ کو آخری بار برہمسترا میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں۔ اب وہ رنویر سنگھ کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ عالیہ اور رنویر نے حال ہی میں کشمیر میں اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔ فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ عالیہ جلد ہی کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ جی لے زرا کی شوٹنگ شروع کریں گی۔