ETV Bharat / entertainment

Global Celebrity Influencer List: گلوبل سیلیبریٹی انفلوئنسر فہرست میں عالیہ بھٹ نے چھٹا مقام حاصل کیا - عالیہ بھٹ گلوبل سیلیبریٹی انفلوئنسر فہرست

عالیہ بھٹ نے گلوبل سیلیبریٹی انفلوئنسر فہرست میں جینیفر لوپیز، کرس ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر جیسے ہالی ووڈ اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Global Celebrity Influencer List

گلوبل سیلیبریٹی انفلوئنسر فہرست میں عالیہ بھٹ کا نام چھٹے مقام پر

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 4:07 PM IST

بالی ووڈ کی اسٹار عالیہ بھٹ اس وقت کامیابیوں کی بلندیوں پر ہیں۔ اداکارہ اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی چھائی رہتی ہیں۔ عالیہ اب گلوبل اسٹار بن چکی ہیں۔ حال ہی میں عالیہ کے بارے میں خبر آئی تھی کہ وہ 'ونڈر ویمن' فیم اداکارہ گال گیڈوٹ کے ساتھ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔ جس کے بعد اداکارہ نے عالمی سطح پر اپنی ایک اور پہچان بنالی ہے۔ عالیہ کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، دراصل عالیہ بھٹ نے گلوبل سلیبریٹی انفلوئنسر کی فہرست میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔

جی ہاں آپ نے اسے بالکل درست پڑھا ہے۔ اداکارہ نے گلوبل سلیبریٹی انفلوئنسر کی فہرست میں ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں جیسا کہ جینیفر لوپیز، کرس ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ Alia Bhatt Ranking in Global Celebrity Influencer

فہرست میں پہلے نمبر پر کون ہےْ

اس فہرست میں فلم اسپائیڈرمین کی اداکارہ زنڈیا پہلے نمبر پر ہیں اور ان کے بوائے فرینڈ ٹام ہالینڈ نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راک تیسرے نمبر پر ، جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ چوتھے نمبر پر اور ہالی ووڈ سپر استار ول اسمتھ بھی شامل ہیں، جس نے آسکر تقریب میں میزبان کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔ وہیں انفلوئنسر مارکیٹ ہٹ کے مطابق عالیہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔

عالیہ کے انسٹاگرام پر کتنے فالورز ہیں؟

آپ کو بتا دیں کہ عالیہ بھٹ کو انسٹاگرام پر 64.1 ملین سے زیادہ مداح دن رات فالو کرتے ہیں۔ صرف مداحوں کے درمیان ہی نہیں بلکہ عالیہ کا نام بین الاقوامی برانڈز میں بھی کافی مقبول ہے۔

بالی ووڈ سے اس فہرست میں اور کس کا نام ہے؟

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا (13 ویں)، اکشے کمار (14 ویں)، شردھا کپور (18 ویں) اور ساؤتھ کی ٹاپ اداکارہ رشمیکا مندانا گلوبل سیلیبریٹی انفلوئنسر کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہیں۔

عالیہ بھٹ کو رینک کیسے ملا؟

اب یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ عالیہ بھٹ نے اس فہرست میں چھٹا مقام کیسے حاصل کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عالیہ بھٹ اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی وجہ سے اس قدر سرخیوں میں نظر آرہی تھیں کہ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر عالیہ کی شادی کے لباس، میک اپ، ہیئر اسٹائل اور برائیڈل میک اپ کے بارے میں خوب باتیں کی۔ اس کے ساتھ ہی عالیہ جیسی دلہن کی لپ اسٹک کی مانگ بھارت میں بہت سے اسٹورز میں تیزی سے بڑھی اور آن لائن شاپنگ پر بھی عالیہ کے اسٹائل کا ہی جادو چھایا رہا۔

مزید پڑھیں: Cannes 2022: دپیکا پڈوکون کو 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبران کی فہرست میں شامل کیا گیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.