ممبئی: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کے نام کا انکشاف کر دیا ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے نام کا بھی مطلب بتایا ہے۔ انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام راحہ رکھا ہے، یہ نام راحہ کی دادی یعنی نیتو کپور نے منتخب کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دونوں نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا ہے۔ جوڑے نے اپنے بچے کا نام 'راحہ' رکھا ہے اور اس کا مختلف زبانوں میں الگ الگ مفہوم ہوتا ہے۔ Alia Bhatt's Daughter Name
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
عالیہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' راحہ نام (اس کی عقلمند اور حیرت انگیز دادی کی طرف سے منتخب کیا گیا ہے) کے بہت سے خوبصورت معنی ہے۔ راحہ ایک روحانی اور خالص ترین شکل ہے، سواحلی میں اس کا مطلب خوشی ہے، سنسکرت میں راحہ کا مطلب ایک قبیلہ ہے، بنگلہ میں آرام، سکون، راحت ہے، عربی میں اس کا مطلب آرام اور خوشی ہے۔ اس کا مطلب خوشی، آزادی اور نعمت ہے اور وہ بالکل اپنے نام کی طرح ہے، جب ہم نے پہلی بار اسے تھاما تھا تب ہم سب نے ایسا ہی محسوس کیا تھا، راحہ کا شکریہ ہماری خاندان میں جان بھرنے کے لیے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہماری زندگی ابھی شروع ہوئی ہے'۔ عالیہ کے ذریعہ شیئر کیے گئے اس پوسٹ میں راحہ کو اپنے والدین کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حالانکہ اس تصویر میں یہ تینوں دھندلے نظر آرہے ہیں لیکن تصویر میں ایک جرسی نظر آرہی ہے جس پر راحہ لکھا ہوا ہے۔
عالیہ اور رنبیر نے 6 نومبر کو اپنی بیٹی کا استقبال کیا۔ بیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ لکھا کہ 'اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ اس پوسٹ پر گیل گیڈوٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔ ساتھ میں انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ عالیہ نے اپنی حمل کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ کئی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھی۔ جوڑے نے اس سال جون میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ برہمسترا جوڑے نے برسوں کی ڈیٹنگ کے بعد 14 اپریل 2022 کو شادی کی۔