حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں کو بہت بڑی خوشخبری دی ہے۔ عالیہ بھٹ نے حاملہ ہونے کی خبر شادی کے دو مہینے بعد مداحوں کو دی ہے۔ دراصل اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے پیر کو دو تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بیٹھے نظر آرہے ہیں اور دونوں الٹرا ساؤنڈ مشین کو بڑی مسرت سے دیکھ رہے ہیں۔Alia Bhatt Announce Pregnancy
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس کے ساتھ اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے، جس میں ایک شیر کا پورا خاندان یعنی ماں، باپ اور بچہ بھی نظر آرہا ہے۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا ہے، 'ہمارا بچہ... جلد آ رہا ہے'۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں برس 14 اپریل کو اداکار رنبیر کپور سے شادی کی۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی کو ڈھائی ماہ ہو گئے ہیں اور جوڑے نے مداحوں کو اتنی بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ رنبیر اور عالیہ نے 14 اپریل کو ایک نجی تقریب میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔
ساتھ ہی ان کی بھابھی ردھیما کپور نے عالیہ بھٹ کو نیک خواہشات بھیجی ہیں۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں، رکُل پریت سنگھ، مونی رائے اور ڈیانا پینٹی سمیت بہت سے مداحوں نے عالیہ کو مبارکباد دی ہے۔ وہیں اس خبر سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مداحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں اور وہ جوڑے کو تہہ دل سے مبارکباد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال فلم ' براہمسترا' میں دونوں پہلی بار ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے عالیہ کے شوہر اور رنبیر کپور کی فلم 'شمشیرا' جولائی میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ عالیہ بھٹ نے فلم 'شمشیرا' کے تمام پوسٹرز اور ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنبیر کی شادی کو ایک ماہ مکمل، عالیہ نے چند تصاویر شیئر کی