ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Hollywood Debut عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کے بارے میں بات کی - عالیہ بھٹ کی پہلی فلم ہارٹ آف اسٹون

عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم 'ہارٹ آف اسٹون' میں کام کرنے کے بارے میں بات کی۔ جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کس چیز نے انہیں اس کردار کی جانب راغب کیا تب عالیہ نے بتایا کہ انہیں فلم کی اسکرپٹ بہت پسند آئی۔ ہارٹ آف سٹون نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی ۔ حالانکہ ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔Alia Bhatt Hollywood Debut

عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کے بارے میں بات کی

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 10:42 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): عالیہ بھٹ اس وقت اپنے شوہر اور اداکار رنبیر کپور کے ساتھ برہمسترا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ جہاں اس فلم کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں وہیں اس بات کو نظر انداز نہ کریں کہ عالیہ جلد ہی مشہور ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈوٹ کے ساتھ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ وہ جلد ہی اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون میں نظر آئیں گی۔Alia Bhatt Hollywood Debut

ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے عالیہ نے ہارٹ آٖف اسٹوں میں اپنے کام کرنے کے تجربہ کو شیئر کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ہارٹ آف سٹون میں انہیں کام کرنے کا موقع کیسے ملا۔ تب اداکارہ نے ہالی ووڈ میں اپنےڈیبیو کے بارے میں بتایا کہ' میری ٹیم نے مجھے فلم کی اسکرپٹ بھیجی اور انہوں نے کہا کہ تمہیں اسکرپٹ پڑھنی چاہیے اور اگر آپ کو اس میں دلچسپی ہے تو ہم آپ کی فلم کے ہدایتکار سے زوم پر میٹنگ کرواسکتے ہیں'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'زوم کا شکریہ کیونکہ اس کی وجہ سے بہت کچھ ممکن ہو پایا ۔ آپ کو میٹنگ کے لیے ہوائی سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے یا آپ کو ذاتی طور پر ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایک ورچوئل میٹنگ کرسکتے ہیں۔ میں نے اسکرپٹ پڑھی ہے اور یقینا میں نے یہ بھی سنا کہ گال میں اداکاری کرنے والی ہیں اور اسے پروڈیوس بھی کر رہی ہیں اور یہ سن کر میں بہت پرجوش ہوگی کیونکہ میں ان کے کام کی بہت بڑی فین ہوں اور وہ جس طرح کی انسان ہیں اس کی بھی'۔

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہیں اس کردار کی طرف کس چیز نے راغب کیا، تو عالیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سب سے پہلے اسکرپٹ سے پیار ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر مجھے ایک اداکار کے طور پر کام کرنا ہے تو مجھے اس کردار پر 100 فیصد یقین ہونا چاہیے۔ ورنہ مجھے لگتا ہے کہ میں فلم کو اچھے سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہوں'۔

عالیہ نے ہارٹ آف اسٹون کے کردار کے بارے میں کہا کہ ' مجھے سب سے پہلے اسکرپٹ پسند آنی چاہیے اور جب مجھے اسکرپٹ ملا اور مجھے محسوس ہوا کہ یہ کردار میرے ماضی میں ادا کیے گئے کردار سے برعکس ہے۔ میں اسکرپٹ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرسکتی لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ بہت اچھا کردار ہے۔ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کا یہ میرے لیے ایک بہترین طریقہ تھا ۔ اس کے بعد میں نے زوم پر اپنے ہدایتکار ٹام ہارپر سے ملاقات کی۔ اس کے بعد ہم نے فورا اس پر کام شروع کردیا اور میں اتنی ہی جلدی فلم کی شوٹنگ کے لیے چلی گئی'۔

مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ نے اپنے بیبی بمپ کی نئی تصاویر شیئر کی، دیکھیں

ہارٹ آف سٹون نیٹ فلکس پر ریلیز پر ہوگا۔ ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.