بالی ووڈ کی نئی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور چند دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ فی الحال اس جوڑی نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ تاہم ان کی شادی کو لے کر مداحوں میں جو خوشی نظر آرہی ہے، اس پر عالیہ بھٹ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دراصل انسٹاگرام پر ایک ریل وائرل ہورہا ہے، جسے مشہور یوٹیوبر نکونج لوٹیا نے بنایا ہے، اسی ریل کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کا خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ہے۔ Alia Bhatt Reaction to a Viral Reel
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اتوار کو عالیہ نے یوٹیوبر نکونج ، جسے بی یو نک کے نام سے جانا جاتا ہے ، کی ریل پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس ریل کو مشہور فلم کبیر سنگھ کے ایک سین کی نقل کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ نکونج نے ریل کے کیپشن پر لکھا ہے کہ ' میں 17 اپریل کو'۔ اس ریل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نکونج ایک کار کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔ اس کار کے پیچھے والی شیشے پر دل کی شکل کا ایک پلے کارڈ بنا ہوا ہے، جس پر لکھا ہے ' عالیہ ویڈز رنبیر'۔ اس ریل میں فلم کبیر سنگھ کا ایک نغمہ ' او پریاتھما' کو بھی سنا جاسکتا ہے۔ بی یونک کی اس ریل پر عالیہ نے ایک ہنسنے والا ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ' مر گئی'۔ BeYouNick's Reel on Alia's Wedding
- مزید پڑھیں: Priyanka Chopra Pics: پرینکا چوپڑا نے پیلی دھوپ میں تصویریں کھینچائی، دیکھیں اداکارہ کا دیسی انداز
اطلاع کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریب آر کے ہاؤس میں 13 اپریل سے شروع ہونے والی ہے اور یہ 4 دن تک جاری رہے گی۔ افواہیں یہ بھی ہیں کہ یہ جوڑا 17 اپریل کو ممبئی کے لگژری ہوٹل تاج محل پیلس میں ایک شاندار دعوت بھی دینے والا ہے۔ واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ کی محبت کی کہانی فلم برہمسترا کے شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی۔ ان دونوں کے رشتےکی خبر تب سامنے آئی تھی جب دونوں نے سال 2018 میں سونم کپور کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ Alia Bhatt and Ranbir Wedding