ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt New Pic: عالیہ بھٹ صبح کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں - عالیہ بھٹ کی سیلفی

عالیہ بھٹ نے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ صبح کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ عالیہ فی الحال اپنا سارا وقت اپنی بیٹی راحہ کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ Alia Bhatt New Pic

عالیہ بھٹ صبح کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 1:43 PM IST

عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کے ساتھ ہفتہ کی صبح کچھ وقت نکالتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکارہ پرسکون معلوم ہورہی ہیں۔ وہ خاموشی سے بیٹھی اپنی آنکھیں بند کی ہوئی اور اپنے چہرے پر سورج کی کرنوں کو محسوس کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہ بغیر میک اپ کے شاندار لگ رہی ہیں۔ عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'صبح کا شور'۔Alia Bhatt New Pic

وہیں جمعہ کے روز عالیہ اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ پہلی بار اپنی بیٹی راحہ کو لے کر سیر پر نکلی تھیں۔ جوڑے کے ساتھ عالیہ کی بہن شاہین بھٹ بھی نظر آئیں۔ عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے ساتھ آئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ لیکن فوٹوگرافرز نے رنبیر اور عالیہ کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے راحہ کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ اس سے قبل رنبیر اور عالیہ نے میڈیا سے ایک خصوصی بات چیت کے دوران پاپرازیوں کو اپنی بیٹی کا چہرہ دکھایا تھا۔ ساتھ ہی جوڑے نے پاپرازیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ راحہ کے دو سال کی ہونے تک کوئی تصویر کلک نہ کریں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ پاپرازی راحہ کے چہرے کو ظاہر نہ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں آئی تصویر میں راحہ کے چہرے کو ایموجیز سے چھپادیا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ صبح کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں
عالیہ بھٹ صبح کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں

وہیں عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد اور اپنی بیٹی راحہ کے ساتھ یہ پہلی لوہڑی بھی ہے۔ راحہ کی پیدائش 6 نومبر کو رنبیر اور عالیہ کے یہاں ہوئی۔ بچے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ اور رنبیر نے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ ' اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ 14 اپریل 2022 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے جون 2022 میں اپنے حمل کا اعلان کیا۔

عالیہ کو آخری بار برہمسترا: پارٹ 1- شیوا میں رنبیر، امیتابھ بچن اور مونی رائے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بلاک بسٹر قرار دیا گیا تھا۔ وہ اگلی بار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی ہیں اور یہ رواں سال 28 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ وہییں وہ اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کے ریلیز ہونے کی بھی تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ فرحان اختر کی اگلی فلم 'جی لے ذرا' میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Ranbir-Alia's PDA moments : عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اپنی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.