ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani: عالیہ بھٹ اپنے شوہر کے نغمہ 'چنا میریا' پر رقص کرتی نظر آئیں، دیکھیں ویڈیو - راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ

عالیہ بھٹ نے راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ کو رنویر سنگھ کے ساتھ ایک اور گانا شوٹ کرنا ہے۔ کرن نے فلم کے سیٹ سے عالیہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ رنبیر کپور کے گانے 'چنا میریا' پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani

عالیہ بھٹ اپنے شوہر کے نغمہ چنا میریا پر رقص کرتی نظر آئیں

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 12:39 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے جس کی ہدایت کاری کسی اور نے نہیں بلکہ اداکارہ کے دوست اور استاد کرن جوہر کررہے ہیں۔ منگل کو کرن نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔ اس کلپ میں عالیہ فلم کی کاسٹ اور عملے کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں اور فلم کے سیٹ پر اپنے آخری دن سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔فلم کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ بھی اس کلپ میں نظر آرہے ہیں۔

اور بلاشبہ ویڈیو کا بہترین حصہ وہ ہے جس میں عالیہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے انداز میں نظر آرہی ہیں۔ چونکہ یہ سیٹ پر عالیہ کا آخری دن ہے اس لیے کرن نے اپنی فلم ' اے دل ہے مشکل' میں رنبیر کا مقبول نغمہ 'چنا میریا' لگا دیا۔ گانا سننے کے بعد عالیہ نے رنبیر کی طرح چنا میریا پر ڈانس کر سب کو حیران کردیا۔ عالیہ کی رنبیر کے گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کرن نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'رانی کی شوٹنگ مکمل، دیکھیں ہمارا راکی اسے خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میرے کیمرے مومنٹ کے لیے معافی۔ اس پریم کہانی پر رانی نے اپنا کام کرلیا ہے اب راکی تو بھی آجا فلم کو ختم کرنے کے میدان میں'۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی میں تجربہ کار ستارے دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں آنے والی ہے۔ یہ فلم اے دل ہے مشکل (2016) کے بعد بطور ہدایت کار کرن کی دوسری فلم ہے۔ سال 2019 میں آئی فلم گلی بوائے کے بعد یہ فلم رنویر اور عالیہ کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔

مزید پڑھیں: Darlings Trailer Launch:عالیہ بھٹ نے 1.4 لاکھ کی ڈریس زیب تن کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.