ETV Bharat / entertainment

Ram Setu Trailer : اکشے کمار کی ایکشن ایڈونچر فلم رام سیتو کا ٹریلر ریلیز - اکشے کمار کی فلم رام سیتو

اکشے کمار نے ٹویٹر پر رام سیتو کا ٹریلر شیئر کیا ہے، جس کے کیشپن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ' آپ کو رام سیتو کی پہلی جھلک بہت پسند آئی۔۔ امید ہے کہ آپ ٹریلر کو اور بھی زیادہ پیار دیں گے۔رام ستیو 25 اکتوبر کو دنیا بھر کے تھیٹرز میں'۔ Ram Setu Trailer

اکشے کمار کی ایکشن ایڈونچر فلم رام سیتو کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 1:41 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے منگل کو اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم رام سیتو کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ ابھیشیک شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیکولین فرنانڈیز، نصرت بھروچا اور ستیہ دیو بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ Ram Setu trailer out

اکشے کمار نے ٹویٹر پر رام سیتو کا ٹریلر شیئر کیا ہے، جس کے کیشپن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ' آپ کو رام سیتو کی پہلی جھلک بہت پسند آئی۔۔ امید ہے کہ آپ ٹریلر کو اور بھی زیادہ پیار دیں گے۔رام ستیو 25 اکتوبر کو دنیا بھر کے تھیٹرز میں'۔

فلم کے ٹریلر کا طویل وقت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اب فلم کا ٹریلر آگیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک مذہب کو نہ ماننے والا ماہر آثار قدیمہ آرین کلشریشٹھا کا خدا پر اعتماد جاگ جاتا ہے، جس کا کردار اکشے کمار ادا کر رہے ہیں۔ آرین، رام سیتو کے حقیقی وجود کو ثابت کرنے کے لیے بری طاقتوں سے لڑتے ہیں۔ اس ایکشن ایڈونچر فلم کا ٹریلر ناظرین کو سینما گھروں میں زبردست تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کر رہا ہے۔

فلم 25 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ رام سیتو کا باکس آفس پر اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی کامیڈی فلم تھینک گاڈ کے ساتھ مقابلہ ہونے والا ہے۔ رام سیتو تھیٹر میں ریلیز ہونے کے بعد جلد ہی ایمیزون پرائمز پر دستیاب ہوگی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

یہ فلم ارونا بھاٹیہ (کیپ آف گڈ فلمز)، وکرم ملہوترا (ابنڈنٹیا انٹرٹینمنٹ)، سباشھ کرن، مہاویر جین، اور آشیش سنگھ (لائیکا پروڈکشن) اور پرائم ویڈیو نے ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کے ساتھ مل کر پروڈیوس کی ہے۔ 'رام سیتو' کو زی اسٹوڈیوز کی جانب سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

رام سیتو کے علاوہ اکشے کمار، ہدایتکار راج مہتا کی اگلی فلم سیفلی میں عمران ہاشمی، نصرت بھروچا اور ڈیانا پیٹی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ساؤتھ فلم سورارائی پوترو کے ہندی ریمیک میں رادھیکا مدن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اکشے کمار آنند ایل رائے کی فلم 'گورکھا' اور ٹائیگر شراف کے ساتھ بڑے میاں چھوٹے میاں میں بھی اداکاری کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ram Setu First Glimpse: اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی پہلی جھلک شیئرکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.