ETV Bharat / entertainment

OMG 2 new poster: اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم او ایم جی 2 کا پہلا پوسٹر شیئر کیا - اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2

اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی آئندہ فلم او ایم جی 2 کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا۔ یہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم او ایم جی 2 کا پہلا پوسٹر شیئر کیا

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 3:49 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار اکشے کمار اپنی آئندہ کامیڈی ڈرامہ فلم او ایم جی 2 کے حوالے سے مداحوں کو ایک نئی جانکاری شیئر کی ہے۔ اکشے نے انسٹاگرام پر اپنی فلم کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ فلم کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا۔پوسٹر میں اکشے کمار ایک سادھو کے اوتار میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ماتھے پر راکھ اور کالے پر مالا پہن رکھی ہے اور وہ اوپر کی طرف کسی چیز کو دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔OMG 2 new poster

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ'بس کچھ دنوں میں، او ایم جی 2 11 اگست کو تھیٹرز میں'۔ جیسے ہی پوسٹر ریلیز ہوا اداکار کے مداحوں نے اپنے تبصرے سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا'۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں اس فلم کا انتظار کر رہا ہوں۔ ایک اور نے لکھا کہ 'کھلاڑی واپس آ گیا ہے'۔

امت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اوہ مائی گاڈ 2 پریش راول اور اکشے کمار کی اسی نام کی فلم کا سیکوئل ہے۔ اصل فلم میں اکشے نے بھگوان کرشنا کا کردار ادا کیا تھا۔ اب فلم کے سیکوئل میں اکشے کے علاوہ فلم میں پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم بھی ہیں۔ سنیماگھروں میںاو ایم جی 2 کا مقابلہ سنی دیول کی آئندہ فلم غدر2 کے ساتھ ہوگا۔

مزید پڑھیں: Akshay Kumar Breaks World Record: اکشے کمار نے تین منٹ میں ایک سو چوراسی سیلفیز لینے کا عالمی ریکارڈ بنایا

اس فلم کے علاوہ اکشے کمار تمل فلم سورارائی پوترو کے ہندی ریمیک میں بھی نظر آئیں گے جو یکم ستمبر کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں رادھیکا مدن اور پریش راول بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ ایکشن تھرلر فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں بھی نظر آئیں گے جو عید 2024 کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ اکشے اپنی ہٹ کامیڈی فرنچائز ہاؤس فل کی پانچویں قسط میں رتیش دیش مکھ کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.