ETV Bharat / entertainment

Ram Setu First look: سوشل میڈیا صارفین نے فلم رام سیتو کے پوسٹر میں نکالی غلطی - رام سیتو کا پوسٹر جاری

اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم رام سیتو کا پہلا لک جاری تو کردیا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹر میں ایک غلطی پکڑ لی ہے، جس کے بعد اب صارفین فلمساز اور اکشے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ Ram Setu First look

سوشل میڈیا صارفین نے فلم رام سیتو کے پوسٹر میں نکالی غلطی

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 7:49 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے جمعہ (28 اپریل) کو اپنی آنے والی فلم 'رام سیتو' کا پہلا پوسٹر جاری کیا۔ اکشے کمار کی فلم کے اس پوسٹر کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ فلم کا پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی پوسٹر کے حوالے سے لوگ اکشے کمار کو ٹرولز کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹر میں ایک بڑی غلطی کو نوٹس کیا ہے، جس کے بعد اب اکشے کمار اور فلمساز کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔ Ram Setu First look

کیا غلطی ہے پوسٹر میں؟

دراصل اکشے کمار کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ پوسٹر دیکھنے میں بہت خوبصورت لگ رہا ہے لیکن صارفین کو اس میں ایک بڑی غلطی نظر آئی ہے۔ پوسٹر میں آپ دیکھیں گے کہ اکشے کمار ہاتھ میں ٹارچ لیے کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ ہی اداکارہ جیکولین فرنانڈیز تیز روشنی والی ٹارچ لی ہوئی ہیں۔ جس پر اب صارفین کا اکشے سے سوال ہے کہ جب ہیروئن کے پاس ٹارچ ہے تو پھر مشعل کی کیا ضرورت پڑ گئی ہے؟

ساتھ ہی صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے نے 'رام سیتو' کے پوسٹر کو فلم نیشنل ٹریژر سے کاپی کیا ہے۔ اب سوشل میڈیا صارفین پوسٹر کی اس غلطی پر شدید تبصرہ کر رہے ہیں۔ Social Media User on Ram Setu Poster

  • National Treasure ka Poster Copy kar leta hoon, Kisi ko kya hi pata chalega 🙂 pic.twitter.com/EDFdo0ZQTO

    — Rocket Singh 🚀 #Loki Sasta Shaktiman 🌪️ Phk Phk (@DegreeWaleBabu) April 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلم کب ریلیز ہوگی؟

اکشے کمار، نصرت بھروچا اور جیکولین فرنانڈیز سے سجی والی فلم 'رام سیتو' اس سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

فلم کی کہانی کیا ہے؟

فلم میں ہدایت کار یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ رام سیتو اصلی ہے یا یہ من گھڑت کہانی ہے۔ اس دوران فلم میں کئی دلچسپ موڑ بھی دکھائے جائیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ رواں سال جنوری میں ختم ہوئی تھی۔ جس کی جانکاری اکشے کمار نے فلم کی ٹیم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دی تھی۔

مزید پڑھیں: Ram Setu First Glimpse: اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی پہلی جھلک شیئرکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.