ETV Bharat / entertainment

Ram Setu First Glimpse: اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی پہلی جھلک شیئرکی - اکشے کمار کی آئندہ فلم رام سیتو

اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم رام سیتو کی ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں وہ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز اور ستیہ دیو کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ یہ ایکشن ایڈونچر ڈرامہ ایک ماہر آثار قدیمہ کی کہانی ہے جو افسانوی رام سیتو کے وجود کو ثابت کرنے کے لیے وقت کے خلاف جانے کی کوشش کرتا ہے۔ Ram Setu First Glimpse

اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی پہلی جھلک شیئرکی

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 2:31 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے جمعرات کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی پہلی جھلک شیئر کی ہے، یہ فلم اس سال کی سب سے انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ 54 سالہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹر شیئر کی ہے، جس میں وہ جیکولین فرنانڈیز اور ستیہ دیو کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ Akshay Kumar shares a Glimpse of Ram Setu

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ 'رام سیتو کی دنیا کی ایک جھلک، دیوالی 2022 میں سنیما گھروں میں دستک دے گی۔ تصویر میں اکشے کمار ہلکے سفید دھاڑی میں نظر آرہے ہیں اور انہوں نے اپنے ہاتھ میں مشعل تھاما ہوا ہے جبکہ جیکولین اور ستیہ دیو ان کے پاس کھڑے ایک چیز کی جانب نظریں جمائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ پورا پوسٹر نہایت ہی سنجیدہ نظر آرہا ہے کیونکہ تصویر کا بنیادی پس منظر ایک تاریخی پہلو کو دکھاتا ہے۔

یہ ایکشن ایڈونچر ڈرامہ ایک ماہر آثار قدیمہ کی کہانی ہے جو افسانوی رام سیتو کے حقیقی وجود کو ثابت کرنے کے لیے وقت کے خلاف جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی کو سامنے لائے گا جس کی جڑیں ہندوستانی ثقافتی اور تاریخی ورثے میں جڑی ہوئی ہیں۔ اکشے کے علاوہ رام سیتو میں جیکولین فرنانڈیز، ستیہ دیو اور نصرت بھروچا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔

ابھیشیک شرما کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو ارونا بھاٹیہ اور وکرم ملہوترا کی طرف سے پروڈیوس کیا گیا ہے، یہ فلم اگلے سال دیوالی پر سلور اسکرین پر آنے والی ہے۔ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کے بعد، رام سیتو جلد ہی ایمیزون پرائم پر دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: Raj Mehta Wraps First Schedule Of 'Selfiee': اکشے کمار کی فلم ’سیلفی‘ کی شوٹنگ 90 فیصد مکمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.