حیدرآباد: کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل سلمان خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک پینٹنگ شیئر کی، جسے اداکار نے خود بنایا ہے۔ اتوار کے روز کئی بالی ووڈ ستاروں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ مداحوں نے خاص طور پر سلمان کی پوسٹ کو زیادہ پسند کیا کیونکہ 57 سالہ اداکار سلمان نےاس موقعے پر انہیں ایسٹر کی مبارکباد دینے کے لیے اپنا ایک آرٹ ورک شیئر کیا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انہوں نے پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہیپی ایسٹر'۔ جیسے ہی سپر اسٹار نے اپنا آرٹ ورک شیئر کیا ان کے مداحوں نے تعریفوں سے ان کے کمنٹ سیکشن کو بھردیا ۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' "اتنی خوبصورت پینٹنگ آرٹسٹ ہے میرا بھائی'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'شاندار پینٹنگ بھائی ہیپی ایسٹر'۔ ایک اور پرستار نے لکھا کہ'اوہ واہ...کیا پینٹنگ ہے سر...بہت شکریہ اور آپ کو آپ کے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی ایسٹر کی مبارکباد'۔
سلمان خان اداکار کے علاوہ ایک مصور بھی ہیں جو اکثر فن کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ راجہ روی ورما، ابھینیندر ناتھ ٹیگور اور وی ایس گائیٹونڈے جیسے مشہور مصوروں کے ساتھ ان کی پینٹنگ کی نمائش کی گئی ہے۔ سلمان کے علاوہ پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور خان جیسی دیگر مشہور شخصیات نے بھی مداحوں کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، جو اس عید پر بڑی اسکرین پر ریلیز ہوگی۔ فلم دبنگ 3 (2019) کے بعد سلمان کی یہ پہلی فلم ہوگی جو بڑی اسکرین پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے، شہناز گل، سدھارتھ نگم، راگھو جوئیل، اور پلک تیواری بھی شامل ہیں۔ یہ تمل فلم ویرم کا ہندی ریمیک ہے، جس میں اجیت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔