ETV Bharat / entertainment

Vivek Oberoi in Rohit Shetty's Web Series: روہت شیٹی کی انڈین پولیس فورس میں وویک اوبرائے بھی اہم کردار میں

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 2:14 PM IST

سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹی کے بعد اب وویک اوبرائے بھی روہت شیٹی کی آنے والی سیریز انڈین پولیس فورس کے کاسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ ایکشن سیریز پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔ Vivek Oberoi in Rohit Shetty's Web Series

روہت شیٹی کی انڈین پولیس فورس میں وویک اوبرائے بھی اہم کردار میں

روہت شیٹی کی پہلی سیریز انڈیا پولیس فورس کی کاسٹ میں ایک تازہ ترین اضافہ کیا گیا ہے، فلم ساز نے منگل کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے بھی اس سیریز میں کام کرنے والے ہیں۔ روہت شیٹی کی جانب سے پروڈیوس کردہ اور ان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ایکشن سیریز پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس سیریز میں فلم شیرشاہ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا دہلی پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے۔ Vivek Oberoi in Rohit Shetty's Web Series

فلم کے میکرز کے مطابق انڈین پولیس فورس ملک بھر کے پولیس افسران کی بے لوث خدمات، ان کے عزم اور حب الوطنی کے جذبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے فلمایا جائے گا۔ شو میں اوبرائے، سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ ایک پولیس اہلکار کا کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ Vivek Oberoi joins Rohit Shetty's India Police Force

انسٹاگرام پر روہت شیٹی نے اوبرائے کے پروجیکٹ میں شامل ہونے کی خبر شیئر کی اور شو کے سیٹ سے ان کی تصویر بھی شیئر کی۔ فلمساز نے اس پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ' ملئیے ہمارے اسکواڈ کے سب سے تجربہ کار سینئر افسر سے۔ خوش آمدید وویک!!! ۔ شیٹی اکثر پولیس افسر کی بہادری پر فلمیں بناتے رہتے ہیں، ان کی فلموں کی فہرست میں سنگھم، سمبا اور سوریہ ونشی جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اوبرائے نے اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے حوالےسے بتایا کہ 'وہ سیریز میں شامل ہونے اور ایک سپر پولیس کا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ اس بہترین فورس میں شامل ہونے پر اور روہت شیٹی کی دنیا میں ایک سپر پولیس کا کردار ادا کرنے لیے پرجوش ہوں۔ اس حیرت انگیز کردار کا آفر دینے کے لیے شکریہ میرے بھائی روہت شیٹی۔ میرے دوسرے دو سپر پولیس اہلکار سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹی کے ساتھ ایکشن کرنے میں بہت مزا آئے گا۔

اوبرائے، کمپنی، دم، ساتھیہ، یووا اور شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا جیسی ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پرائم ویڈیو کی سیریز ان سائیڈ ایج میں بھی اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔روہت شیٹی پکچرز کے تعاون سے ایمیزون اوریجنل سیریز انڈین پولیس فورس، کی شوٹنگ فی الحال ممبئی میں جاری ہے۔ شو کے اگلے سال پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: Shilpa Shetty in Indian Police Force: روہت شیٹی کے انڈین پولیس فورس میں شلپا شیٹی بھی شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.