ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Gets Arms License: سلمان خان کو اسلحہ کا لائسنس دیا گیا - Salman Khan allowed to own a gun

ممبئی پولیس نے اداکار سلمان خان کو بندوق رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس سے انہوں نے بندوق رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔ After Receiving Threat Letter Salman Khan Gets Arms License

After Receiving Threat Letter Salman Khan Gets Arms License
سلمان خان کو اسلحہ کا لائسنس دیا گیا
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 12:25 PM IST

Updated : Aug 1, 2022, 4:14 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان اداکار سلمان خان کو چند روز قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ صبح کی سیر کے دوران سلمان خان کے والد سلیم خان کو سمندر کے کنارے پر ایک خط ملا جس میں انہیں اور ان کے بیٹے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس دھمکی کے بعد سلمان نے اپنے دفاع کے لیے اسلحہ رکھنے کے لیے لائسنس کی درخواست دی تھی۔ اب ممبئی پولیس نے اسے لائسنس دے دیا ہے۔ After Receiving Threat Letter Salman Khan Gets Arms License

ذرائع نے بتایا کہ سلمان کو اسلحہ کا لائسنس تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد جاری کیا گیا اور ان کے نمائندے نے کمشنر آفس سے تمام دستاویزات لے لیے ہیں۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد سے ہی اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، سلمان خان نے اپنی گاڑی کو بھی بلٹ پروف بھی کر لیاہے۔

غور طلب ہے کہ کہ اداکار سلمان اور ان کے والد سلیم خان کو پنجاب میں مانسا کے قریب گلوکار ریپر اور کانگریس لیڈر سدھو موسی والا کے قتل کے چند دن بعد جون کے اوائل سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ اس سلسلے میں سلمان گزشتہ ماہ بندوق کے لائسنس کے لیے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملنے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر گئے تھے۔ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے بندوق رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 1, 2022, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.