ETV Bharat / entertainment

Molestation case against Mika Singh: راکھی ساونت کی رضامندی کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے میکا سنگھ کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ خارج کیا

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 11:59 AM IST

بامبے ہائی کورٹ نے گلوکار میکا سنگھ کے خلاف 2006 میں اداکارہ راکھی ساونت کو زبردستی بوسہ دینے کے الزام میں درج ایف آئی آر اور چارج شیٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے میکا سنگھ کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ خارج کیا

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو اس ایف آئی آر اور چارج شیٹ کو مسترد کر دیا ہے جو گلوکار میکا سنگھ کے خلاف 2006 میں اداکارہ راکھی ساونت کو زبردستی بوسہ لینے کے الزام میں درج کی گئی تھی۔ جسٹس اے ایس گڈکری اور ایس جی ڈیگے کی ایک ڈویژن بنچ نے راکھی ساونت کی طرف سے پیش کردہ حلف نامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں درج ایف آئی آر اور چارج شیٹ کو مسترد کر دیا ۔ اس حلف نامے میں راکھی نے کہا کہ انہوں نے اور سنگھ نے اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے۔

راکھی کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت نہ کرنے پر بامبے ہائی کورٹ نے ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی آر 11 جون 2006 کو درج کی گئی تھی جب میکا سنگھ نے ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران ساونت کو مبینہ طور پر زبردستی بوسہ دیا تھا۔ ایف آئی آر اس وقت درج کی گئی جب گلوکار پر ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والی پارٹی میں راکھی کو مبینہ طور پر پکڑنے اور زبردستی بوسہ دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ میکا پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 (چھیڑ چھاڑ) اور 323 (حملہ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سال اپریل میں میکا نے ایف آئی آر اور اس کے بعد پولیس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کے لیے بامبے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ جس کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو راکھی ساونت کی طرف سے جمع کرائے گئے حلف نامہ کا جائزہ لیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اور گلوکار میکا سنگھ نے 'اپنے اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ یہ سارا تنازعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے'۔

مزید پڑھیں:میکا دی ووٹی میں میکا سنگھ نے آکانکشا کو اپنی دلہن بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.