ممبئی (مہاراشٹر): بہت سے لوگوں کی طرح سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی اپنے فارغ وقت میں 'نیٹفلکس' پر فلمیں یا شو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ لندن میں اپنی آئندہ فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں ممبئی واپس آئے شاہ رخ خان نے جمعہ کو کام سے ایک دن کی چھٹی لے کر عالیہ بھٹ کی فلم ڈارلنگز دیکھی۔SRK watching Darlings
اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ' میں گزشتہ کچھ دنوں سے بنا روکے کام کر رہا ہوں۔۔۔ اس لیے مجھے اپنا پسندیدہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔ اپنے آپ کو پیار کرنا اور خود کو پیمپر کرنا۔۔ میں اپنا آج کا دن پربھوجی، تھمپس اپ اور ڈارلنگز کے ساتھ گزاروں گا۔( یہ کوئی پروموشن نہیں ہے، بس چھٹی گزار رہا ہوں)'۔
-
Been working the last few days non stop….so needed to indulge in my favourite past time….’the love of my own person’ & to pamper myself, will spend the day with Prabhuji / Thums up and #DARLINGS (this is not an endorsement, just ‘mees spoilingss mees on a days offs pleaj….’)
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 5, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Been working the last few days non stop….so needed to indulge in my favourite past time….’the love of my own person’ & to pamper myself, will spend the day with Prabhuji / Thums up and #DARLINGS (this is not an endorsement, just ‘mees spoilingss mees on a days offs pleaj….’)
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 5, 2022Been working the last few days non stop….so needed to indulge in my favourite past time….’the love of my own person’ & to pamper myself, will spend the day with Prabhuji / Thums up and #DARLINGS (this is not an endorsement, just ‘mees spoilingss mees on a days offs pleaj….’)
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 5, 2022
ہدایتکاری کی دنیا میں پہلا قدم رکھنے والی جسمیت کے رین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ڈارلنگز ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے، جو عالیہ بھٹ اور وجے ورما کی شادی شدہ زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی گھریلو تشدد پر مبنی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اپنے شوہر حمزہ کے ہاتھوں بدسلوکی کا سامنا کرنے کے بعد عالیہ بھٹ کا کردار اپنے شوہر سے کیسے انتقام لیتی ہے۔
شیفالی شاہ اور روشن میتھیو بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ یہ فلم جمعہ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگیا ہے۔ ڈارلنگز، جسے عالیہ نے اپنے بینر ایٹرنل سنشائن پروڈکشن اور شاہ رخ خان اور گوری خان کی ریڈ چلیز بینر کے تحت مل کر پروڈیوس کیا ہے، اس فلم کو فلمی ناقدین اور شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
ڈارلنگز کی ریلیز سے پہلے شاہ رخ نے بتایا تھا کہ وہ فلم کو لے کر کتنے پریشان ہیں۔ ایک ٹویٹ میں، انہوں نے لکھا تھا کہ ' میں بھی بہت پریشان ہوں کہ تم نے ایٹرنل سنشائن پروڈکشنز کی پہلی فلم کی ذمہ داری میرے ساتھ شیئر کی۔ اب یہ فلم جب تک ریلیز نہیں ہوتی میں اپنے ناخن چبتا رہوں گا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک خوبصورت فلم ہے اور تم ڈارلنگز کی تمام چیزوں کی روح اور روشنی ہو'۔
اس ٹویٹ کے جواب میں عالیہ نے لکھا تھا 'اور آپ میرے ہمیشہ کے پسندیدہ اداکار/شخص/پروڈیوسر ہیں! میرے ساتھ یہ کام کرنے کے لیے آپ کا شکریہ... اور ریلیز کے بعد ہم دونوں مینیکیور اور پیڈیکیور کروا سکتے ہیں کیونکہ تب تک آپ اپنے ناخن چبا چکے ہو گے'۔ آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں'۔
مزید پڑھیں:Alia Bhatt on Fake News: عالیہ بھٹ کو فرضی خبریں پریشان کرتی ہیں
واضح رہے کہ عالیہ اور شاہ رخ ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں جب سے دونوں نے سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم 'ڈئیر زندگی' میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔فلم میں شاہ رخ نے ڈاکٹر جہانگیر خان نامی ایک ماہر نفسیات کا کردار ادا کیا۔ فلم میں عالیہ بھٹ کا علاج کرتے ہوئے شاہ رخ کے کردار نے اپنے طاقتور ڈائیلاگ سے ناظرین کو زندگی کے اہم سبق دیئے تھے ۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔