ETV Bharat / entertainment

Salman Khan 57th B'day: سلمان خان اپنی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کے ماتھے پر بوسہ دیتے نظر آئے، ویڈیو وائرل

سلمان خان اپنی سالگرہ تقریب کے بعد سنگیتا کو ان کی گاڑی تک پہنچانے کے لیے باہر نکلے۔ اس دوران جب سنگیتا اپنی گاڑی کے آنے کا انتظار کر رہی تھیں تب سلمان نے انہیں گلے لگایا اور ان کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔ Salman Khan 57th B'day

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 1:54 PM IST

سلمان خان اپنی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کے ماتھے پر بوسہ دیتے نظر آئے، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: سپر اسٹار سلمان خان رواں سال 27 دسمبر کو 57 سال کے ہو گئے ہیں۔ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے اپنے بھائی کے لیے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ایک سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا۔ ستاروں سے سجی اس سالگرہ تقریب میں فلمی دنیا کے تمام نامور چہروں کا دلکش روپ نظر آیا۔ وہیں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ رشتے میں رہ چکی سنگیتا بجلانی نے بھی سلمان کی سالگرہ تقریب میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ اب اس تقریب سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان، سنگیتا کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Salman Khan 57th B'day

پیر کی رات ارپیتا کی باندرہ رہائش گاہ پر کئی فلمی ستاروں کی جگمگاہٹ دیکھنے کو ملی۔ اب اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں شاہ رخ خان سے لے کر کارتک آرین سمیت کئی مشہور ہستیوں کو سلمان کا یہ خاص دن ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ سلمان خان کی گرل فرینڈ یولیا ونتور کو اس پارٹی میں خوبصورت گلیمرس لباس میں دیکھا گیا وہیں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا نے نیلے رنگ کے لباس میں پارٹی میں شرکت کی۔یہاں تک سلمان پارٹی کے بعد سنگیتا کو ان کی کار تک پہنچانے کے لیے باہر بھی نکلے۔ جب یہ سابق جوڑا سنگیتا کی گاڑی کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ اس دوران سلمان کو سنگیتا کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے سنگیتا کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔

سلمان اور سنگیتا کی یہ پیاری ویڈیو فوٹوگرافر مانو منگلانی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہے اور یہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سال 1994 میں سلمان اور سنگیتا کی رشتے کی بات شادی تک پہنچ گئی تھی۔ یہاں تک کہ سلمان اور سنگیتا کے شادی کے دعوت نامے بھی آگئے تھے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سنگیتا نے اس شادی کو منسوخ کر دیا تھا کیونکہ انہیں سومی علی کے ساتھ سلمان کی بڑھتی ہوئی قربت کے بارے میں پتہ چل گیا تھا۔ دونوں کے درمیان جو کچھ ہوا اس کے باوجود سلمان اور سنگیتا آج بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ سنگیتا سلمان کے لیے ایک فیملی ممبر کی طرح ہے اور ہمیشہ خان خاندان کے اہم مواقع پر موجود رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی 57ویں سالگرہ تقریب میں شاہ رخ خان سمیت ان ہستیوں نے شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.