ETV Bharat / entertainment

Annu Kapoor Thanks Mumbai Police انو کپور کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی، اداکار نے موثر کارروائی کیلئے پولیس کا شکریہ ادا کیا - انو کپور فراڈ معاملہ

معروف اداکار انو کپور کے ساتھ ہوئے 4.3 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ معاملے میں ممبئی پولیس نے سخت کارروائی کی ہے جس کے بعد اداکار نے ممبئی پولیس کے ذریعہ بروقت کارروائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ تیسرا معاملہ ہے جب انو کپور کو ٹھگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جون میں یوروپ دورے کے دوران کپور چوری کا شکار ہوئے تھے۔ اس سے قبل ایک ملازم ان کے دفتر سے نقد چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ Annu Kapoor thanks Mumbai Police

انو کپور کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی
انو کپور کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی
author img

By

Published : Oct 3, 2022, 9:54 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکار انو کپور سے آن لائن چوروں نے 4.36 لاکھ روپے لوٹ لیے لیکن پولیس کے ذریعہ کارروائی کرنے کے بعد انہیں 3.08 لاکھ روپے واپس مل جائیں گے۔ اداکار نے 'فوری اور موثر کارروائی' کے لیے ممبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔Annu Kapoor thanks Mumbai Police

ہفتہ کے روز انو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پولیس افسران کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ اداکار نے لکھا کہ ' میرے بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرنے کے لیے اوشیوارا کی ممبئی پولیس، سائبر کرائم ونگ کا شکریہ'۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح ایک شخص نے اداکار کو بینک ملازم بتاتے ہوئے فون کیا اور اداکار سے کہا کہ وہ اپنا کے وائی سی ( نو یور کسٹمر) اپ ڈیٹ کریں۔ جب انو نے شخص سے اس کا 'ایمپلائی نمبر' مانگا تو اس نے جعلی نمبر دے کر چند منٹوں میں کپور کے اکاؤنٹ سے 4.36 لاکھ روپے نکال لیے۔

انو نے اس حوالے سے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ ' اس معاملہ کے فورا بعد میں نے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ دھوکہ باز نے بہار کے دو بینک کھاتوں میں رقم منتقل کی تھی، جنہیں منجمد کردیا گیا۔ پولیس 3.08 لاکھ روپے ضبط کرسکی ہے کیونکہ ملزم نے باقی رقم نقد میں نکال لی تھی۔ پولیس مجرم کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے'۔

پولیس اہلکار نے ایک نیوز وائر کو بتایا، کہ "انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے کو پکڑنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔"

خیال رہے کہ انو کپور کو یہ تیسری بار لوٹا گیا ہے، جون میں یوروپ کے دورے کے دوران انو کے سامان چوری کرلیے گئے تھے۔ اس سے پہلے ایک ملازم ان کے دفتر سے تقدی چوری کر فرار ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.