حیدرآباد (تلنگانہ): فلمساز رام گوپال ورما بھی رنویر سنگھ کی اس فوٹو شوٹ کی حمایت کے لیے سامنے آئے ہیں، جو گزشتہ دو دن سے سرخیوں کی رونق ہے۔ پدماوت اداکار نے اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے جس میں وہ برہنہ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں رنویر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں فلمی دنیا کے کئی ستارے رنویر کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ اب اس فہرست میں رام گوپال ورما کا بھی نام شامل ہوگیا ہے۔ Ram Gopal Varma on Ranveer Bold Photoshoot
رام گوپال ورما بے باک بیانات دینے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اب رنویر کی فوٹو شوٹ کی حمایت کر انہوں نے ایک بار پھر ہندی سنیما کے ماحول میں شدت پیدا کردی ہے۔ ستیہ کے ہدایتکار نے سنگھ کے فوٹو شوٹ کو صنفی مساوات کا حصہ بتایا ہے۔ جہاں اس تبصرے پر رام گوپال ورما کے ساتھی ان کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں اس تبصرہ نے بہت لوگوں کو ناراض کردیا ہے جس میں ایک این جی او بھی شامل ہے جس نے رنویر سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
ایک ویبلائڈ سے بات کرتے ہوئے ورما نے کہا کہ'سوچئیے یہ صنفی مساوات کا مطالبہ کرنے کا ان (رنویر) کا ایک طریقہ ہے۔ اگر خواتین اپنے جسم کو دکھا سکتی ہیں تو مرد کیوں نہیں؟ یہ منافقت ہے کہ مردوں کو ایک مختلف معیار سے پرکھا جاتا ہے۔ خواتین کی طرح مردوں کے پاس بھی مساوی حقوق ہیں'۔
رام گوپال ورما نے مزید کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان آخرکار اس دقیانوسی عمر سے باہر آرہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ صنفی مساوات کا مطالبہ کرنے کا رنویر کا ایک طریقہ ہے'۔
گزشتہ روز رنویر کی 'گلی بوائے' کی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی رنویر کے فوٹو شوٹ پر اپنے ردعمل سے میڈیا کو خاموش کر دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ 'مجھے اپنے پسندیدہ رنویر سنگھ کے بارے میں کوئی منفی بات سننا پسند نہیں ہے۔ میں اس سوال کو بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ میں ان سے پیار کرتی ہوں۔ وہ حقیقت میں ہم سب کے پسندیدہ انسان رہیں گے اور انہوں نے ہمیں اپنی فلموں سے بہت کچھ دیا ہے اس لیے ہمیں انہیں صرف پیار دینا چاہیے'۔
مزید پڑھیں:Complaint Filed Against Ranveer Singh:رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا
اس سے قبل ارجن کپور، رچا چڈھا، انوراگ کشیپ، سوارا بھاسکر جیسی مشہور شخصیات نے بھی رنویر کی تعریف کی ہے۔