ETV Bharat / entertainment

Ananya Panday in this childhood video: اننیا پانڈے نے اپنے بچپن کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 3:32 PM IST

اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے سوموار کی شروعات کچھ پرانی یادوں سے کی۔ انہوں نے اپنے بچپن کے دنوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک پائلٹ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ اپنے والد چنکی پانڈے کے ساتھ ان کی پیاری سی گفتگو اس ویڈیو کی خاص بات ہے۔

اننیا پانڈے نے اپنے بچپن کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اننیا پانڈے نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے بچپن کے دنوں کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پائلٹ کے ڈریس میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ ان کے والد چنکی پانڈے نے اس ویڈیو کو ریکارڈ کیا ہے، انہیں ویڈیو میں بیٹی سے کچھ سوالات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں چھوٹی اننیا کو سفید قمیض، سیاہ جیکٹ اور سفید سلیکس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کالی ٹوپی اور پیلی ٹائی بھی لگائی ہوئی ہے۔Ananya Panday in this childhood video

اننیا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کو چھٹی کی کتنی ضرورت ہے؟ ویڈیو میں ان کے والد کو ان سے ہوائی جہاز کا نام پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور اننیا نے پیار سے کہا، پلین۔ چنکی نے پھر پوچھا کہ وہ کس ایئرلائن سے تعلق رکھتی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا 'Lufthansa'۔ پھر چنکی نے اس سے پوچھا کہ وہ پائلٹ ہیں یا ایئر ہوسٹس، تو انہوں نے جواب دیا 'پائلٹ'۔ ننھی اننیا کو آخر میں اپنی ٹوپی اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ چنکی نے پھر یہ کہہ کر بات ختم کی 'آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں'۔

ان کی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ 'یہ ویڈیو کتنی پیاری ہے!'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ وہ کتنی پیاری ہے۔ بالی ووڈ اداکاروں جیسے آیوشمان کھرانہ، سنجے کپور اور نیلم کوٹھاری سمیت کئی لوگوں نے بھی ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ آیوشمان نے لکھا' 'بہت پیارا!'۔

واضح رہے کہ اننیا آخری بار وجے دیورکونڈا کے ساتھ تیلگو و ہندی ایکشن ڈرامہ فلم لائیگر میں نظر آئیں۔ وہ اگلی بار ڈریم گرل 2 میں نظر آئیں گی، جو ڈریم گرل فرنچائز کا سیکوئل ہے، جس میں ایوشمان کھرانہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایمیزون پرائم ویڈیو پر کال می بے کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو بھی کریں گی۔ ان کے پاس زویا اختر کی کھو گئے ہم کہاں بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Suhana Khan Birthday: اننیا پانڈے نے سہانا خان کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.