ETV Bharat / entertainment

Seat Vacant For Lord Hanuman: آدی پروش کے میکرز نے تمام تھیٹروں میں بھگوان ہنومان کیلئے ایک سیٹ خالی چھوڑنے کا فیصلہ کیا - آدی پروش ریلیز تاریخ

فلم آدی پروش 16 جون کو سینماگھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، جس میں پربھاس نے راگھو، سیف علی خان نے روان اور کریتی سینن نے جانکی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کا دوسرا ٹریلر گذشتہ روز ریلیز کیا گیا ہے۔ ٹریلر ریلیز کے موقعے پر فلم کے پروڈیوسروں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہر تھیٹر میں ایک سیٹ بھگوان ہنومان کے لیے خالی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آدی پروش کے میکرز نے تمام تھیٹروں میں بھگوان ہنومان کے لیے ایک سیٹ خالی چھوڑنے کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 10:11 AM IST

پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش کا دوسرا ٹریلر گزشتہ روز ریلیز کردیا گیا ہے۔ منگل کے روز ٹریلر لانچ کے موقع پر فلمساز اوم راوت نے فلم کے پروڈیوسرز اور ڈیسٹریبیوٹرس سے ایک انوکھی درخواست کی ہے۔ بھوشن کمار کی ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والی فلم آدی پروش 16 جون کو ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ راوت نے میکرز سے درخواست کی کہ دنیا بھر کے جس بھی تھیٹر میں یہ فلم دکھائی جائے وہاں فلم کے ہر شو میں ایک سیٹ بھگوان ہنومان کے لیے خالی رکھی جائے۔Seat Vacant For Lord Hanuman

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

روات نے کہا کہ 'میری ماں کہتی ہیں جب بھی رامائن پڑھی جاتی ہے یا دیکھی جاتی ہے، ہنومان جی اسے دیکھنے آتے ہیں۔ لہٰذا میری بھوشن صاحب، انیل تھڈانی، ڈسٹری بیوٹر صاحب سے درخواست ہے کہ ہمارے ہنومان جی کے لیے آدی پورش کے ہر شو میں ایک سیٹ خالی رکھی جائے۔ دنیا میں ہر جگہ جہاں کہیں بھی آدی پورش کا شو ہوتا ہے، میں پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہنومان جی کے لیے ایک سیٹ خالی رکھیں، وہ رامائن دیکھنے آئیں گے،'۔

جس کے بعد فلم کے پروڈیوسرز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ اس بیان میں لکھا ہے کہ 'جہاں بھی رامائن پڑھی جاتی ہے وہاں بھگوان ہنومان آتے ہیں۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے۔ اس عقیدے کا احترام کرتے ہوئے پربھاس کی فلم آدی پروش کی نمائش کے دوران ہر تھیٹر میں بھگوان ہنومان کے لیے ایک سیٹ فروخت کیے بغیر خالی رکھی جائے گی'۔

آدی پروش میں پربھاس کو راگھوا، سیف علی خان نے راون اور کریتی سنن نے جانکی کا کردار ادا کیا ہے۔ ٹریلر لانچ تقریب میں راوت نے پربھاس کی تعریف کی اور کہا کہ فلم سپر اسٹار کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

واضح رہے کہ آدی پروش کو بھارت میں بننے والی سب سے مہنگی ترین فلموں میں سے ایک کہا جارہا ہے۔ اکیلے وی ایف ایکس پر تقریبا 250 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ اطلاع کے مطابق پربھاس نے فلم کے لیے 120 کروڑ روپے لیے ہیں۔ بھوشن کمار، کرشنا کمار، اور اوم راوت ٹی سیریز اور ریٹرو فائل کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ 'ساہو' اور 'رادھے شیام' کے بعد پربھاس کے ساتھ بھوشن کمار کی یہ تیسری فلم ہے۔

خیال رہے کہ آدی پروش کی مہم گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوئی جب میکرز نے فلم کا ٹیزر لانچ کیا تھا لیکن فلم کے خراب وی ایف ایکس کی وجہ سے فلم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد میکرز نے وی ایف ایکس پر مزید کام کرنے کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاریخ میں توسیع کردی اور رواں سال جنوری میں فلم کو ریلیز کرنے کے بجائے جون میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ میکرز نے گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا جسے شائقین سے پذیرائی ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.